اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

غزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 8 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 19, 2024
in بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں
war

غزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید 8 فلسطینی، جن میں سول گارڈز بھی شامل ہیں، شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے استعمال ہونے والے راستے پر یہ حملہ اسرائیلی فوج کے اس اعلان کے بعد کیا گیا کہ غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے امدادی سامان کی ترسیل والے روٹ پر روزانہ 11 گھنٹے آپریشن نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو عید بھی منانے نہیں دی، غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے، اور بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر دیا ہے۔

دوسری جانب رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے کے دوران دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لبنان سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے تنازعہ وسیع ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

غزہ جنگ جاری رکھنے پر اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات اور دو وزراء کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور مائکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025
قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

قومی اسمبلی کی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم : یحیی آفریدی CJP برقرار

نومبر 13, 2025
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے میرٹ کے حساب کا نیا فارمولا متعارف کروا دیا

نومبر 13, 2025
اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

 اپنا جاز کیش اکاؤنٹ کیسے ڈیلیٹ کریں

نومبر 13, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

جسٹس امین الدین وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس مقرر

نومبر 14, 2025
MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

MG U9 کی خصوصیات، اسپیکس اور پاکستان میں متوقع قیمت

نومبر 14, 2025
ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

نومبر 13, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔