اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

حج سیزن کے دوران مکہ میں ٹریفک کنٹرول اور رش میں کمی کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

عدیل حسن by عدیل حسن
جون 14, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
hajj kaaba

سعودی عرب حج سیزن کے دوران مکہ میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے علاوہ رش میں کمی لانے کے لیے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے ٹریفک کی ریئل ٹائم میں مانیٹرنگ اور سگنلز کے نظام کو چلاتے ہوئے سعودی عرب کا مقصد ہے کہ مکہ کی سڑکوں پر گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے بہاؤ کو ہموار رکھا جائے اور رکاوٹوں میں کمی لائی جائے۔
وزارت داخلہ میں سکیورٹی کے ترجمان کرنل طلال بن عبدالمحسن الشلہوب نے بتایا کہ اس حج سیزن کے لیے اے آئی ایپلیکیشنز کی متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کیمروں کی سرویلنس کے لیے نئے ایلگوریدم بھی شامل ہیں تاکہ شہر کی گلیوں میں موجود گاڑیوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے تاکہ گراؤنڈ پر موجود اہلکاروں کی مدد کی جائے اور اے آئی کو سسٹم کا حصہ بنایا جائے۔
’سول دفاع اور سعودی ڈیٹا اور اے آئی اتھارٹی کے درمیان اشتراک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مکہ میں ٹریفک کو مزید کنٹرول کرنے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔‘
’کیمرے، انٹیلیجنس سسٹم اور ساواہر پلیٹ فارم کی طرح کے ڈیٹا ڈیش بورڈز سے مزید سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ گاڑیوں اور عازمین کی شناخت کے علاوہ کسی بھی حصے میں خلاف ورزیوں کا پتہ لگانے میں مدد ملے۔‘
مانیٹرنگ میں بہتری اور رکاوٹوں میں کمی آنے سے مسافروں کے لیے بھی ٹرانسپورٹ کا تجربہ بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔
اس انیشیٹو کا تجربہ فی الحال ایک سو بسوں پر کیا جا رہا ہے تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ کس حد تک مؤثر ہے۔
وزارت صحت بھی مقدس مقامات کے قریب واقع ہسپتالوں تک خون اور لیبارٹری کے نمونے پہنچانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہے تاکہ کم سے کم وقت میں ٹیسٹ کے نتائج فراہم کیے جا سکیں۔
روڈ کے ذریعے ڈیلوری کے مقابلے میں ڈرونز سے خون کے نمونے دو گھنٹے کے بجائے دو منٹ میں اپنی منزل تک پہنچائے جا سکتے ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ’انسیاب‘ کے نام سے بھی ایک انیشیٹو لانچ کیا ہے جو سب سے پہلے گزشتہ سال 2024 میں حج سیزن کے دوران متعارف کروایا گیا تھا جس میں اے آئی سے منسلک ڈرونز کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ عازمین کی بسوں سے مقدس مقامات تک کا سفر ریئل ٹائم میں مانیٹر کیا جائے۔
حج سیزن میں ٹریفک کے رش سے نمٹنے کے لیے مائیکرو مابیلٹی کا طریقہ کار بھی بروئے کار لایا گیا ہے جیسے الیکٹرک سکوٹرز کا استعمال جو مقدس مقامات پر موجود ہوں گے تاکہ نقل و حرکت کو آسان بنایا جائے۔
الیکٹرک سکوٹرز کو مخصوص راستوں پر مختص کیا گیا ہے تاکہ عازمین کے لیے سفر کو زیادہ مؤثر بنایا جائے اور زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں رش کو کم کیا جا سکے۔
جن اہم راستوں پر الیکٹرک سکوٹرز کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ان میں عرافات سے مزدفلہ کی سرحد تک روٹ نمبر ون شامل ہے جو 4 ہزار میٹر طویل ہے اور اس کے علاوہ بارہ سو میٹر طویل پیدا چلنے والوں کا راستہ ہے جو جمرات میں داخل اور وہاں سے نکلنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنید صفدر کی دوسری شادی کی تیاریاں، منگنی طے پا گئی
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستانی سرکاری ایپس

روزمرہ تصدیق کے لیے 3 اہم پاکستانی سرکاری ایپس جو ہر شہری کے موبائل میں ہونی چاہئیں

جون 14, 2026
تنخواہ دار طبقے کا انکم ٹیکس

پاکستان کے نئے انکم ٹیکس سلیبز: جانیں اگلے مہینے آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

جون 13, 2026
پاکستان میں موبائل فون کی قیمتیں

بجٹ 2026 کا بڑا جھٹکا: نئے پی ٹی اے ٹیکس سلیبز اور پاکستان میں موبائل فون کی قیمتیں

جون 13, 2026
پاکستان میں محرم کا آغاز

اسلامی نیا سال 1448: پاکستان میں محرم کا آغاز 2026 کب ہوگا؟

جون 13, 2026
پاکستان کا وفاقی بجٹ

پاکستان کا وفاقی بجٹ 2026-27: معاشی اہداف اور عوامی اثرات کا مکمل تجزیہ

جون 13, 2026
پاکستان میں بی وائی ڈی گاڑیوں کی قیمتیں

بجٹ 2026-27 اور پاکستان میں بی وائی ڈی گاڑیوں کی قیمتیں: خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

جون 13, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستانی سرکاری ایپس

روزمرہ تصدیق کے لیے 3 اہم پاکستانی سرکاری ایپس جو ہر شہری کے موبائل میں ہونی چاہئیں

جون 14, 2026
تنخواہ دار طبقے کا انکم ٹیکس

پاکستان کے نئے انکم ٹیکس سلیبز: جانیں اگلے مہینے آپ کی تنخواہ سے کتنا ٹیکس کٹے گا؟

جون 13, 2026
پاکستان میں موبائل فون کی قیمتیں

بجٹ 2026 کا بڑا جھٹکا: نئے پی ٹی اے ٹیکس سلیبز اور پاکستان میں موبائل فون کی قیمتیں

جون 13, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔