اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، جنگ بندی کی کوششیں اور انسانی بحران کی شدت

ذیشان خان by ذیشان خان
جون 13, 2024
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں, سیاست کی خبریں
gaza

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے دوران بھی اسرائیلی فورسز کے بے رحمانہ حملے جاری رہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب فلسطینی گاؤں کفر دان پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ حماس کے رہنما عبدالحکیم ہنینی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کے فلسطینی اسرائیلی مظالم کے آگے نہ تو ہتھیار ڈالیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین چھوڑیں گے۔

حماس اور اسلامک جہاد نے جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دونوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے پر اپنا جواب قطری اور مصری ثالثوں کو فراہم کردیا ہے۔ دونوں گروپوں نے کہا کہ ہمارا ردعمل فلسطینی عوام اور غزہ پر جاری حملے کے مکمل خاتمے کو ترجیح دینا ہے۔ مصر اور قطر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں جنگ بندی معاہدے کے بارے میں حماس کی طرف سے جواب موصول ہوچکا ہے۔ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر جنگ بندی کے لئے ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے اور جلد ہی حماس کے جواب کا جائزہ لیں گے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے اے ایف پی کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز پر حماس کے سرکاری ردعمل میں "ترمیم” شامل ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حماس کے جواب میں اسرائیلی تجویز میں ترامیم شامل ہیں، جس میں مستقل جنگ بندی کی ٹائم لائن اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوجیوں کا مکمل انخلاء شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  190 ملین کیس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

حماس کے سینئر عہدیدار سامی ابو زہری نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی جنگ بندی کی قرارداد پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے مزید بات چیت کی جا رہی ہے تاکہ حتمی معاہدے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

حماس کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہماری ترجیح ہمیشہ سے ہی امن اور سلامتی رہی ہے، لیکن ہم اپنے عوام کے حقوق کی قیمت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس دوران، غزہ کی پٹی میں انسانی بحران شدت اختیار کر چکا ہے، اور عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی گئی ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025
27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

27ویں آئینی ترمیم: حکومتِ پاکستان کی اہم تجاویز اور مقاصد کیا ہیں؟

نومبر 8, 2025
پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

پنجاب اسکول ٹیچر انٹرن شپ (STI) پروگرام 2025 کے لیے درخواست دینے کا طریقہ

نومبر 7, 2025
سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

سنیپ چیٹ پر بلاک کرنے کا طریقہ

نومبر 8, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

اپنے لیپ ٹاپ کا گرافکس کارڈ کیسے چیک کریں

نومبر 8, 2025
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے لائیو کیسے دیکھیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے: لائیو کیسے دیکھیں

نومبر 8, 2025
چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

 چیک صحیح طریقے سے کیسے فل کریں

نومبر 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔