اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

امریکہ کا سلامتی کونسل سے غزہ میں جنگ بندی کروانے کے لیے ووٹنگ کا مطالبہ

حرا خلیل by حرا خلیل
جون 10, 2024
in اہم خبریں
unsc1 1668763114

امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ’یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ فوری جنگ بندی‘ کے منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی قرارداد کے مسودے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ووٹنگ کی درخواست کی ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتوار کو امریکی وفد کے ترجمان نیٹ ایونز نے ووٹنگ کی تاریخ بتائے بغیر کہا کہ ’آج امریکہ نے سلامتی کونسل سے ووٹنگ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کونسل کے اراکین کو اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے اور اس معاہدے کی حمایت میں یک آواز بولنا چاہیے۔ امریکہ اسرائیل کا پکا حلیف ہے اور اسے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے مسودے کو روکنے پر بڑی پیمانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 31 مئی کو اقوام متحدہ سے الگ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تجویز پیش کی تھی۔ اس تجویز کے تحت اسرائیل غزہ کے آبادی والے علاقوں سے نکل جائے گا اور حماس یرغمالیوں کو آزاد کرے گا۔ جنگ بندی ابتدائی چھ ہفتوں تک جاری رہے گی۔

دوسری طرف اسرائیل کی جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن بینی گانٹز نے اتوار کو وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا جس سے وزیراعظم پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اسرائیل کے سابق جنرل اور وزیر دفاع بینی گانٹز نے غزہ کے لیے جنگ کے بعد کا منصوبہ نیتن یاہو کی طرف سے منظور نہ ہونے کے بعد استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، جس کا انھوں نے مئی میں مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  مسک نے کمپیوٹر کو انسانی دماغوں سے منسلک کرنے کا انٹرفیس ظاہر کیا

سنیچر کو اسرائیل کی فوج نے کہا تھا کہ اس نے غزہ میں ایک کارروائی کے دوران چار یرغمالیوں کو رہا کر لیا تھا، جبکہ رہائشیوں اور حماس میڈیا کے مطابق اسی علاقے میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 274 تھی۔ النصیرات کے اس علاقے میں گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج اور غزہ پر حکمرانی کرنے والی تنظیم حماس میں کئی بار لڑائی ہو چکی ہے۔

اس حملے کے بعد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے۔

عرب نیوز کے مطابق جی سی سی نے بیان میں کہا کہ ’بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مسلسل اور منظم جرائم کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔‘ بیان میں نصیرات کیمپ پر حملے کو ایک ’گھناؤنا اور دہشت گردانہ‘ اقدام قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں، جی سی سی کے وزارتی اجلاس میں وزرا نے غزہ میں جنگ کے خاتمے پر اتفاق کیا اور کہا کہ ’امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو سنجیدگی اور مثبت طور پر لینا ضروری ہے جو غزہ میں جنگ بندی کا باعث بنے گی۔‘

وزارتی اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب میں مفت ایڈز اسکریننگ پروگرام کا آغاز

پنجاب میں مفت ایڈز اسکریننگ پروگرام کا آغاز

جنوری 13, 2026
وفاقی حکومت کا صحت سہولت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا صحت سہولت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

جنوری 13, 2026
Realme 16 Pro  تفصیلات خصوصیات اور پاکستان میں قیمت

Realme 16 Pro  تفصیلات: خصوصیات اور پاکستان میں قیمت

جنوری 13, 2026
جیکو جے 5 کی پاکستان میں قیمت: آفیشل ہائبرڈ ایس یو وی قیمتیں اور تفصیلات

جیکو جے 5 کی پاکستان میں قیمت: آفیشل ہائبرڈ ایس یو وی قیمتیں اور  تفصیلات

جنوری 12, 2026
CSS 2026 Written Exams FPSC کا مکمل شیڈول جاری

CSS 2026 Written Exams : FPSC کا مکمل شیڈول جاری

جنوری 12, 2026
پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ: میگا ایونٹ کے لیے ٹیم

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ: میگا ایونٹ کے لیے ٹیم

جنوری 12, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب میں مفت ایڈز اسکریننگ پروگرام کا آغاز

پنجاب میں مفت ایڈز اسکریننگ پروگرام کا آغاز

جنوری 13, 2026
وفاقی حکومت کا صحت سہولت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت کا صحت سہولت ہیلتھ کارڈ 16 جنوری سے بحال کرنے کا اعلان

جنوری 13, 2026
Realme 16 Pro  تفصیلات خصوصیات اور پاکستان میں قیمت

Realme 16 Pro  تفصیلات: خصوصیات اور پاکستان میں قیمت

جنوری 13, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔