قائم مقام صدر وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ اس دن کے موقع پر اپنے پیغام میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایک پرامن اور مستحکم دنیا کیلئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس دن ہم نے کامیابی سے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور جوہری قوت کے حامل ملکوں کی صف میں شامل ہوگئے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ یوم تکبیر قوم کی استقامت غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج یہ شاندار کارنامہ انجام دینے پر ان تمام افراد کی مخلصانہ قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادر وطن کے دفاع اس کی خودمختاری علاقائی یکجہتی اور کسی بھی قیمت پر قوم کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے پختہ عزم کا
اعادہ کرتی ہیں۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم تکبیر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے فخر کا دن ہے۔
اس تاریخی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے قوم کو مبارک دی اور قومی دفاع کے مقصد میں شریک ٹیم کے تمام ارکان کی تعریف کی۔
انہو ں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کا مضبوط دفاع یقینی بنانے کے لئے اسے ایٹمی طاقت بنایا اور اب ان کا مقصد ملکی معیشت کوناقابل تسخیر بنانا ہے۔