Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پولیو، تقریبآ خاتمے کے قریب

بلال رشید by بلال رشید
مئی 24, 2024
in صحت اور تندرستی – بیماریوں سے بچاؤ، غذائی مشورے اور طبی خبریں
پولیو، تقریبآ خاتمے کے قریب

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام گذشتہ 25 سالوں سے بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کا ہراول دستہ 339,521 پولیو ورکرز ہیں ۔ مثالی افرادی قوت کے علاوہ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں اور معلومات کے حصول اور تجزیے کا اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔

پولیو کیا ہے؟

پولیو ایک ایسی انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔

پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان: ہر چھ میں سے ایک فرد کو فالج کا سامنا

پولیو کے خاتمے کا مشن

اس وقت دنیا میں پاکستان ، نائجیریا اور افغانستان چند ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس آج بھی موجود ہے اور اس نے بچوں کی صحت اور تندرستی کو مسلسل خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ 1994 سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہونے والی کوششوں کی وجہ سے ہی یہ ممکن ہوا ہے کہ آج پاکستان میں پولیو کے کیسز کی تعداد میں 99 فی صد تک کمی واقع ہوچکی ہے جبکہ پاکستان میں 1990 کی دہائی کے اوائل میں پولیو کیسز کی تعداد 20,000 تھی۔

سال بھر کے دوران ، پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے گورنمنٹ اعلیٰ معیار کی مہمات کا انعقاد کرتا ہے جن کا مقصد قومی سطح پر پانچ سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی ممکن بنانا ہوتا ہے۔ ان مہمات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ملک بھر میں 339,521 پولیو ورکرز کام کرتے ہیں ۔ یہ ورکرز ہر گھر تک پہنچ کر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پاکستان کے ہر بچے کو اس پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں جو انہیں پولیو کا شکار ہوکر معذوری سے بچا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، پولیو کے خاتمے کا پروگرام حساس ترین نگرانی ، پولیو وائرس کی سراغ رسانی اور جوابی عمل جیسی سرگرمیوں کی مدد سے پولیو وائرس کے انتقال اور پھیلاؤ کے عمل پر کڑی نظر رکھتا ہے اور ملک بھر میں اس کے پھیلنے کے عمل کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ ابلاغ عامہ اور سوشل موبلائزیشن کی مدد سے پولیو کی بیماری کے خلاف ویکسین کے استعمال کی حوصلہ افزائی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ جب بھی ٹیم گھر آئے تو اس کا اچھے سے استقبال کریں اور چھوٹے بچوں کو۔لازمی قطرے پلائیں۔ اس طرح یہ بیماری بہت جلد پاکستان سے ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا روزانہ سیب کھانا واقعی ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے؟
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026
پنجاب پلاننگ بورڈ نوکریاں

 پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ میں 12 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ کی نوکریوں کا اعلان

اگست 3, 2026
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال

پاکستان میں پانی کی صورتحال: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، دیگر دریاؤں میں بہاؤ معمول کے مطابق

اگست 3, 2026
یو اے ای وزٹ ویزا

پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا

اگست 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.