آج کے دور میں اگر کسی شخص کو پاکستان کی سیاست کا بادشاہ کہا جاتا ہے تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہیں۔ آصف علی زرداری کی شادی 1987 میں بی بی بے نظیر بھٹو شہید سے ہوئی۔اور یوں وہ پاکستانی سیاست میں آئے ۔صدر پاکستان کے بارے میں دس ایسی باتیں جو شاید آپ نہ جانتے ہوں۔
تعلیم
صدر آصف علی زرداری نے اپنی ابتدائی تعلیم کے لیے کیڈٹ کالج پیٹرو سے حاصل کی اور بعد میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں داخلہ لیا۔ انہوں نے لندن میں بزنس کی تعلیم بھی حاصل کی لیکن ڈگری مکمل نہیں کی تھی۔
زمیندار
شادی سے پہلے وہ ایک جاگیر دار کی اولاد کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اور سندھ کے بڑے جاگیرداروں میں شمار ہوتے تھے۔
مقدمات
آصف علی زرداری پر بے نظیر سے شادی کرنے سے پہلے کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ مگر شادی کے بعد 1990 میں ان پر مقدمات بنے اور وہ جیل گئے۔
صدارت
آصف علی زرداری 2008 میں صدر بنے۔ اس سے پہلے وہ پارلیمان کے اہم عہدوں پر بھی رہے۔ مگر بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور صدر بن گئے۔
مسٹر 10 پرسنٹ
بے نظیر دور میں ان پر الزامات کی بوچھاڑ کی وجہ سے انہیں مسٹر 10 پرسنٹ بھی کہا جاتا رہا۔ یعنی النا حصہ رکھ کر کسی کا کام کروادیتے تھے۔
جیل
آصف علی زرداری کو پہلی دفعہ 1990 میں جیل ہوئی۔ پھر 1997 میں گئے اور 2004 میں ضمانت پر رہا ہوکر دبئی گئے۔ پھر اس کے بعد 2019 میں عمران دور میں جیل گئے ۔
اٹھارہویں ترمیم
صدر آصف علی زرداری کی اپنے پہلے دور صدارت میں سب سے بڑی کامیابی اٹھارہویں ترمیم کروانا تھی۔ جو کہ واقعی ایک بہت بڑا کام تھا۔
مزاحمت کی بجائے مفاہمت کی پالیسی
پیپلز پارٹی اپنے اغاز سے مزاحمتی سیاست کرتی رہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ بھٹو کو پھانسی اور بی کا قتل ہوا۔ مگر آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی اپنائی ۔ ایک قدم روکا اور جہاں ممکن ہوا دو قدم بڑھائے ۔ اسی وجہ سے سیاست کے ںادشاہ بنے۔
مشرف دور اور زرداری
پرویز مشرف کے دور میں آصف علی زرداری جب ضمانت کے بعد دبئی گئے تو ایک مسئل جہ درپیش آیا کہ ان کے پاسپورٹ زائدالمیعاد ہوچکے تھے اور ایمبیسی اس میں توسیع کرنے سے صاف منع کررہی تھی۔ مگر ایک بڑے بزنس مین جو اب گورنر سندھ ہے ان کی بدولت مشرف نے پاسپورٹ کا اجراء کردیا۔
سیاسی جماعتیں اور زرداری
جیسا کہ پہلے بتایا کہ زرداری نے مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھا۔ اس لیے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے کسی نہ کسی موڑ پر لازمی ہاتھ ملائے رکھا۔ آج کل مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر حکومت کررہے ہیں۔