زبان کے فرق کے باوجود انڈیا میں پاکستانی ڈراموں کو شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ کچھ دیر پہلے بھارتی اداکارہ عائشہ خان نے بھی اقرار کیا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں کو شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ لہذا یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک کی آپسی تلخیوں کے باوجود کچھ ڈرامے ایسے ہیں جو ایک دوسرے کو قریب کرنے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تو آخر وہ کون سے ڈرامے ہیں جو پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں شوق سے دیکھے جاتے ہیں۔ آئیے آج ان کے بارے جانتے ہیں۔
سنو چندا سیزن 1 اور
2 سنو چندا ایک محبت بھرا ڈرامہ ہے جو 2018 سے 2019 تک پاکستانی ٹی وی ہم ٹی وی میں نشر ہوا۔ اس ڈرامے میں جیا اور ارسل کی کہانی بتائی ہے جن کا نکاح تو ہو چکا ہے لیکن رخصتی نہیں ہوئی ہے۔ ان کی یہ شادی دراصل ان کی مرضی کے خلاف تھی جو ان کے بڑوں نے طے کر دی تھی۔ یہ ڈرامہ بہت دلچسپ صورتحال پر مشتمل ہے جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ اس میں فرحان سعید، اقرار عزیز، ثمینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیا ہے۔
تیرے بن
ڈرامہ "تیرے بن” پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں زبردست ہٹ ہوا ہے جس نے دونوں ممالک کی عوام کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ اس ڈرامے میں مرتسم اور میراب کی کہانی دکھائی گئی ہے جنہیں جائیداد کے چکر میں زبردستی شادی پر مجبور کیا گیا۔ ان کی مختلف سوچ کا نتیجہ یہ نکلا کہ نفرت محبت میں بدل گئی۔ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں وجاہ علی، یمنا زیدی، سبینہ فاروق اور دیگر شامل ہیں۔
زندگی گلزار ہے
پاکستانی ڈرامہ زندگی گلزار ہے وہ ڈرامہ ہے جسے بھارتی نجی چینل پر بھی نشر کیا گیا جس سے اس ڈرامے سے ہمسایہ ملک میں مقبولیت حاصل کی۔ اس ڈرامے کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھموتی ہے جس کی ماں کو اس کے باپ نے صرف اس لئے چھوڑ دیا تھا کہ اس کی ماں بیٹا کیوں پیدا نہیں کر سکی ۔ یہ ڈرامہ 2012 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ اس ڈرامے کی مصنف عمیرہ احمد ہیں۔
ہمسفر
اس ڈرامے میں ایک ایسی کہانی بیان کی گئی ہے جس میں مرد و عورت ایک دوسرے کو حقیر سمجھنے کے باوجود خاندانی دباؤ کی وجہ سے شادی کر لیتے ہیں۔ انہیں اپنی شادی میں بے شمار چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر وہ آہستہ آہستہ ان پر قابو پاتے ہیں۔ تاہم، بعد میں مختلف غلط فہمیوں کی بنیاد پر ان کی علیحدگی ہو جاتی ہے۔ علیحدگی کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ اس ڈرامے نے بھی ہمسایہ ملک بھارت میں کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔
عشقیہ
عشقیہ ایک پاکستانی ڈرامہ ہے جس کی کہانی دو بہنوں حمنہ اور رومی کے گرد گھومتی ہے۔ حمنا دراصل حمزہ کو پسند کرتی ہے لیکن خاندانی دباؤ کی وجہ سے اس نے عظیم سے شادی کرلی ہے۔اس بات سے دکھی ہو کر حمزہ نے رومی سے شادی کر لی ہے۔ اس ڈرامے کے کرداروں میں رمشا خان، فیروز خان، ہانیہ عامر اور دیگر شامل ہیں۔