ایمریٹس ریڈ کریسنٹ نے لاڑکانہ، صوبہ سندھ، پاکستان میں خواتین کے لیے شیخ زید ہسپتال کی نئی توسیع کا افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس توسیع کا مقصد متحدہ عرب امارات کا زیادہ سے زیادہ لوگوں تک جدید طبی خدمات فراہم کرنے کا عزم اور زیادہ لوگوں تک شیخ زید ہسپتال کی سہولیات تک رسائی پہنچانا ہے۔
اس توسیع کے بعد ہسپتال میں نئی طبی سہولیات کا آغاز ہو سکے گا جبکہ ہسپتال کی موجودہ گنجائش 200 بستروں تک بڑھ جائے گی۔ اس توسیع میں چار آپریٹنگ رومز، 15 بستروں پر مشتمل ریکوری یونٹ اور میڈیکل ٹریننگ یونٹ کے ساتھ ایک سرجیکل کمپلیکس کا قیام بھی شامل ہے۔
مزید برآں، توسیع میں ایک طبی ایمرجنسی سنٹر شامل ہے جس میں ایمرجنسی کیسز، الٹراساؤنڈ ٹیسٹ اور الیکٹروکارڈیوگرافی ٹیسٹوں کے لیے
چھ یونٹس شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ایک تشخیصی مرکز ہے جس میں لیبارٹری، اینڈوسکوپی ڈیپارٹمنٹ، میڈیکل فٹنس ایریا، اور ویکسینیشن روم شامل ہیں۔
اس توسیع میں ہسپتال کے سیوریج سسٹم اور انفراسٹرکچر کو بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا اور پرانے طبی آلات کو جدید آلات سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
شیخ زید ہسپتال کی توسیع کی افتتاحی تقریب
شیخ زید ہسپتال کی اس افتتاحی تقریب میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ای آر سی وفد نے شرکت کی جس کی قیادت ای آر سی سیکرٹری جنرل راشد مبارک المنصوری نے کی۔ اس وفد میں ای آر سی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے ترقی اور بین الاقوامی تعاون فہد عبدالرحمن بن سلطان ای آر سی ڈائریکٹر برائے ریلیف اور ڈیزاسٹر عبید البلوشی شامل تھے۔
جنرل راشد مبارک المنصوری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ای آر سی کے پراجیکٹس کی اس کی سینئر قیادت کی طرف سے نگرانی کی جا رہی ہے جس میں منصوبوں کی ترقی اور تعمیر نو کا عزم کیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ صوبہ سندھ میں خواتین کے لیے شیخ زید ہسپتال خطے کے رہائشیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ای آر سی نے ہسپتال کی دیکھ بھال اور توسیع کا آغاز کیا ہے۔
ای آر سی کے پاکستان کے شعبہ صحت میں کردار پر ایک نظر
ایمریٹس ریڈ کریسنٹ پاکستان کے شعبہ صحت کی بہتری کے حوالے سے اپنا بہترین کردار ادا کر رہا ہے جس کی ماضی میں واضح مثال سال 2022 کے دوران کئی ٹن کی طبی امداد بھیجنا ہے۔
اس کے علاوہ اسی سال 2024 میں رمضان المبارک میں ای آر سی نے بلوچستان کی عوام کے لئے 800 پارسل بھیجے جن میں ضروریات زندگی کی چیزیں شامل تھیں۔ اسی طرح ای آر سندھ، پاکستان میں ایک بڑا ہسپتال چلا رہی ہے جو خاص خواتین کے لئے مخصوص ہے اور اب مزید سہولیات اور جدت کے لئے اس کی توسیع کی جا رہی ہے۔