اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

پی آئی اے کی 14 اگست سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی متوقع

بلال رشید by بلال رشید
مئی 13, 2024
in اہم خبریں, بین اقوامی خبریں
پی آئی اے کی 14 اگست سے برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی متوقع

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) ممکنہ طور پر چار سال بعد 14 اگست سے دوبارہ برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دے گی۔

 یہ پیش رفت برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک خوشخبری کے طور پر سامنے آئی ہے جس کے بعد وہ بغیر کسی وقفہ کے ڈائریکٹ پاکستان آ سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایئر لائنز کو رواں ماہ انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی اسسمنٹ  سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔ 

کونسل آف اکنامکس اینڈ انرجی جرنلسٹس کے ساتھ ایک حالیہ میٹنگ میں ترجمان نے ایئر لائن کے اپنے آپریشنز کو بڑھانے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ 

انہوں نے کہا ہہ جیسے ہی اجازت ملتی ہے تو  پی آئی اے اگلے ماہ پیرس کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے اپنے 777 طیاروں کے بیڑے کی مرمت کا کام تیز کر دیا ہے تاکہ حفاظتی معیارات کی تعمیل اور یورپی اور برطانیہ کے روٹس کے لیے آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کے پاس سات 777 طیارے آپریشنل ہیں جبکہ اگلے دو ماہ کے اندر دو مزید طیارے سروس میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے دنیا بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے سفر اور تجارتی روابط کی سہولت فراہم کرنے والے 97 ممالک کے ساتھ فضائی سروس کے معاہدے ہیں۔ 

دریں اثناء یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے جائزہ بورڈ کا اجلاس 14 مئی کو ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان سپر لیگ میں فینز چوائس ایوارڈز کا اضافہ

ایوی ایشن سیکرٹری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کو برسلز روانہ ہوگا۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کے آڈٹ کی رپورٹس آئی اے ایس اے کے ریویو بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ بھی کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئرلائنز پر سے پابندی اٹھانے کے روشن امکانات ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان میں سوزوکی فرونکس کی قیمت

پاکستان میں سوزوکی فرونکس کی آمد: قیمت اور لانچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

اپریل 22, 2026
ڈیجیٹل تخلیق کاروں پر دہرا ٹیکس

کیا آپ دو بار ٹیکس بھریں گے؟ پاکستانی یوٹیوبرز میں دہرے ٹیکس کا خوف

اپریل 22, 2026
اسلام آباد ورک فرام ہوم

اسلام آباد ورک فرام ہوم: وفاقی دفاتر کی آن لائن منتقلی اور عوامی رہنمائی

اپریل 22, 2026
ڈیجیٹل مواد پر نیا ٹیکس

ڈیجیٹل مواد پر نیا ٹیکس: کیا پاکستانی یوٹیوبرز کا مستقبل خطرے میں ہے؟

اپریل 22, 2026
شیدائی ڈرامے کا پریمیئر

فیرزو خان کی شاندار واپسی! ڈرامہ “شیدائی” کا پریمیئر آج تاریخ رقم کر رہا ہے

اپریل 22, 2026
حج کے اخراجات 2026

حج کاسٹ بریک ڈاؤن 2026: خاندان اس سال حج کے اخراجات کیسے پورے کریں؟

اپریل 21, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان میں سوزوکی فرونکس کی قیمت

پاکستان میں سوزوکی فرونکس کی آمد: قیمت اور لانچ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

اپریل 22, 2026
ڈیجیٹل تخلیق کاروں پر دہرا ٹیکس

کیا آپ دو بار ٹیکس بھریں گے؟ پاکستانی یوٹیوبرز میں دہرے ٹیکس کا خوف

اپریل 22, 2026
اسلام آباد ورک فرام ہوم

اسلام آباد ورک فرام ہوم: وفاقی دفاتر کی آن لائن منتقلی اور عوامی رہنمائی

اپریل 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔