بجلی کے آسمان کو چھوتے ہوئے بلوں کے بعد پاکستان میں سولر پینلز لگوانے کے ٹرینڈ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اور حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ بجائے سولر پینلز کی قیمتوں میں اضافے کے، سولر پینلزکی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی ہے جس سے صارفین کو سستا متبادل مل گیا ہے۔
ڈیلرز کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں سولر کے سامان کی وافر فراہمی اور بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں کمی کی وجہ سے قیمتیں گر گئی ہیں اور گزشتہ چھ ماہ میں قیمتوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں فی واٹ کی قیمت کم ہو کر 40 روپے فی واٹ ہو گئی ہے اور مختلف برانڈز کے پینل فی الحال 37 روپے فی واٹ میں دستیاب ہیں جو کہ 2022 میں 80 روپے فی واٹ تھے۔
ڈیلرز کا کہنا تھا کہ 5 کلو واٹ کے سولر پاور سسٹم لگانے کی قیمت اب 215,000 روپے سستی ہو گئی ہے جبکہ 5 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت میں 430,000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تاہم، انورٹرز اور بیٹریوں کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔