پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے قومی اسکواڈ کی آفیشل کٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکہ کے ساتھ ہے۔
دریں اثنا، پاکستانی ٹیم ہوم سائیڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کل آئرلینڈ روانہ ہوگی۔
پاکستانی ٹیم آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ میں چار ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔
انگلینڈ سیریز کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگا۔
پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ 22 مئی کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 کے بعد آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 15 کھلاڑیوں تک محدود کر دیا جائے گا۔ اسکواڈ فائنل کرنے کی ابتدائی آخری تاریخ یکم مئی تھی لیکن ٹیمیں اسی ماہ کی 25 تاریخ تک تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔
اس کے بعد، کسی بھی تبدیلی کے لیے ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری لینا ہوگی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔
اس مرحلے میں، کوالیفائنگ ٹیموں کو ایک بار پھر چار کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور پھر جیتنے والی ٹیمیں 29 جون کو فائنل کھیلیں گی۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپس
گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ
گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان
گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال
پاکستان کے ٹی20 ورلڈ کپ میچز کا شیڈول
چھ جون: پاکستان بمقابلہ امریکہ، ڈیلاس
نو جون: پاکستان بمقابلہ انڈیا، نیویارک
گیارہ جون: پاکستان بمقابلہ کینیڈا، نیویارک
سولہ جون: پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، لاڈر ہل