Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی میں سات دن کے لئے ڈرون کیمروں پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 24, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس, سفر اور سیاحت – پاکستان اور دنیا کی بہترین منزلیں اور ٹریول گائیڈ, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
کراچی میں سات دن کے لئے ڈرون کیمروں پر پابندی، وجہ کیا بنی؟

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے پاکستان کے جاری دورے کی وجہ سے کراچی حکام نے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے ہیں جن میں سات دن کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔

کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی نے شہر کے سیکیورٹی پروٹوکول کے حصے کے طور پر 22 اپریل سے 28 اپریل تک ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن میں ایس ایچ او کو اس پابندی کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، کراچی کی ٹریفک پولیس نے 23 اپریل کو شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی عارضی بندش کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 

سیکورٹی کے نتیجے میں مختلف روڈز کی ٹریفک بھی بند کی گئی ہے جن میں  کلب روڈ اور ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ شامل ہے۔ مزید برآں، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بند رہے گا۔ 

یاد رہے کہ کراچی کمشنر نے پہلے ہی صدر ابرائہیم رئیسی کی آمد پر 23 اپریل کو کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اعلان کے مطابق کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی منگل 23 اپریل کو بند رہے تھے۔ 

انہوں نے کہا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد عوام کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنا اور ایرانی وفد کے استقبال کو یقینی بنانا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حکومتی وفد کی الیکشن کمیشن سے ملاقات، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے کا مطالبہ
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026
کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات

کزاکستان ورک ویزا کی تفصیلات: غیر ملکی ملازمین کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ آغاز

اگست 15, 2026
پینشن اب ایک قانونی حق ہے

پینشن اب ایک قانونی حق ہے: وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں تاریخی فیصلہ

اگست 15, 2026
اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں

اعلیٰ سول اعزازات کے لیے نامزدگیاں: اسحاق ڈار، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کے نام تجویز

اگست 15, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن

ویپنگ اور خواتین میں بانجھ پن کا رشتہ: جدید فلیورڈ ای سگریٹ اور انسانی نسل کے مستقبل پر منڈلاتے خطرات

اگست 15, 2026
نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب

نیویارک میں یوم آزادی کی تقریب: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور قونصلیٹ جنرل کی مشترکہ پرچم کشائی

اگست 15, 2026
احساس امید کارڈ کی تفصیلات

احساس امید کارڈ کی تفصیلات: معذور افراد کے لیے 5,000 روپے ماہانہ کا بڑا اعلان

اگست 15, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.