اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے نئے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

حرا خلیل by حرا خلیل
اپریل 19, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے نئے امیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

جماعت اسلامی (جے آئی) پاکستان کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے جمعرات کو منصورہ میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

 جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ سمیت ملک بھر سے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے چھٹے امیر بننے والے حافظ نعیم نے جماعت کے نظریات اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی رائے کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی پورے ملک کی رہنمائی کرے گی۔ 

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی پارٹی فارم 47 اور جعلی جمہوری عمل کے ذریعے ‘مسلط’ حکومت کے خلاف ایک زبردست تحریک شروع کرے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان ایسی تحریک کی تیاری کریں۔ حافظ نعیم نے ان تمام دیگر جماعتوں کو بھی جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا کہنا جن کے نزدیک ان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔

 مولانا ابوالاعلیٰ مودودی (1941–72)، میاں طفیل محمد (1972–87)، قاضی حسین احمد (1987–2008)، منور حسن (2008–2013) اور سراج الحق (2013–2024)کے بعد حافظ نعیم پارٹی میں امیر منتخب ہونے والے چھٹے آدمی ہیں۔

یاد رہے کہ 4 اپریل کو سراج الحق کی جگہ حافظ نعیم کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کیا گیا تھا۔ 

جے آئی پی کی مجلس شوریٰ کی جانب سے بنائے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے پارٹی کے تقریباً 45000 ہزار ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پارٹی کی تقریباً 6000 خواتین ارکان نے بھی انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 82 فیصد ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

سستی فیول ایوریج کاریں پاکستان

25 لاکھ سے کم میں روزمرہ شہری سفر کے لیے 6 سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ استعمال شدہ گاڑیاں

جون 30, 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل والٹس

پاکستان میں ڈیجیٹل والٹس: فری لانسنگ اور مقامی ادائیگیوں کے لیے 5 محفوظ ترین ایپس

جون 30, 2026
ہونڈا سی ڈی 70

ہونڈا سی ڈی 70 بمقابلہ چائنیز موٹرسائیکلز: جون 2026 میں نوکری پیشہ افراد کے لیے بہترین فیول مائلج کس کی ہے؟

جون 30, 2026
بی زیڈ یو ملتان داخلہ 2026

بی زیڈ یو ملتان انڈرگریجویٹ داخلہ 2026: پروگرام لسٹ، اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

جون 30, 2026
ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ٹھٹہ نوکریاں 2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ٹھٹہ میں 118 اسامیاں: اہلیت اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

جون 30, 2026
پاکستان کرکٹ اولمپکس 2028

کیا پاکستان کرکٹ اولمپکس 2028 کا حصہ بن سکے گا؟ کوالیفکیشن کا مکمل راستہ

جون 30, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

سستی فیول ایوریج کاریں پاکستان

25 لاکھ سے کم میں روزمرہ شہری سفر کے لیے 6 سب سے زیادہ فیول ایفیشنٹ استعمال شدہ گاڑیاں

جون 30, 2026
پاکستان میں ڈیجیٹل والٹس

پاکستان میں ڈیجیٹل والٹس: فری لانسنگ اور مقامی ادائیگیوں کے لیے 5 محفوظ ترین ایپس

جون 30, 2026
ہونڈا سی ڈی 70

ہونڈا سی ڈی 70 بمقابلہ چائنیز موٹرسائیکلز: جون 2026 میں نوکری پیشہ افراد کے لیے بہترین فیول مائلج کس کی ہے؟

جون 30, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔