آپ کو کار کی چابیاں نہیں مل رہیں؟ دوستوں کے نام بھول جاتے ہیں؟ صرف آپ نہیں ایسے بےشمار لوگ دنیا میں موجود ہیں۔
ہر کوئی بعض اوقات چیزیں بھول جاتا ہے۔ کبھی کبھار ایسا ہو تو یہ نارمل ہے۔ لیکن مسلسل ایسا ہونا یادداشت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
آج ہم آپ کو یاداشت بہتر کرنے کے 5 آسان اور زبردست طریقے بتانے جا رہے ہیں۔
روزانہ ورزش کریں
جسمانی سرگرمی دماغ سمیت پورے جسم میں خون کی روانی کو بڑھاتی ہے۔ ورزش دراصل آپ کی یادداشت کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی ورزش کرنی چاہیے۔ اگر آپ پورا ہفتہ مسلسل ورزش نہیِں کر سکتے تو کم از کم 10 منت چہل قدمی لازمی کریں۔ آخر کچھ نا کرنے سے کچھ نا کچھ کرنا بہتر ہوتا ہے۔
ذہنی طور پر متحرک رہیں
جس طرح جسمانی سرگرمی آپ کے جسم کو اچھی شکل میں رکھتی ہے اسی طرح وہ سرگرمیاں جو آپ کے دماغ کو مشغول رکھتی ہیں آپ کے دماغ کو اچھی شکل میں رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ اور یہ سرگرمیاں یاداشت کی کمی کو روکنے میں مدد کر سکتی ہیں۔ دماغی کام کرنا جیسے پزلز حل کرنا وغیرہ بھی اس میں شامل ہے۔
دوسروں کے ساتھ وقت گزاریں
لوگوں کے ساتھ رابطہ اور ملنا جلنا افسردگی دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے آپ کے ذہن کو سکون ملتا ہے اور پھر آپ کی یاداشت میں بھی بہتری آتی ہے۔
چیزوں میں ترتیب رکھیں
اگر آپ کے گھر میں بے ترتیبی ہے یا آپ کے نوٹ یہاں وہاں بکھڑے ہوتے ہیں تو زیادہ امکان ہے کہ آپ چیزوں کو بھول جائیں۔ ایک نوٹ بک، کیلنڈر یا الیکٹرانک پلانر کے زریعے کاموں اور دیگر ایونٹس پر نظر رکھنے کی عادت بنائیں۔ یہاں تک کہ آپ ہر یاد کرنے والی چیز کو اونچی آواز میں کم از کم ایک دفعہ بولیں تو اس سے بھی آپ کو چیزیں یاد رکھنے میں مدد ملے گی۔
اچھی نیند لیں
کافی نیند نہ لینا یادداشت کی کمی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ نیند مکمل نا کرنے سے چرچڑا پن آ جاتا ہے جو ذہن کو متاثر کرتا ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کو 7 سے 9 گھنٹے سونا چاہیے۔ اسی حساب سے اپنے وقت کو مینج کریں۔