Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پاکستان کے متعدد شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری، شراکت اور تعاون پر رپورٹ

حرا خلیل by حرا خلیل
مارچ 29, 2024
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری, پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس, تعلیمی خبریں – اسکول، یونیورسٹی، امتحانات اور تعلیمی پالیسیاں, متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی خبریں – ویزا، روزگار اور تازہ اپ ڈیٹس
پاکستان متحدہ عرب امارات

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے آپس میں دوستانہ تعلقات ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاہے بگاہے متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ معاشی سطح پر زبردست تعاون کرتا رہتا ہے۔ اگر ہم گزشتہ کچھ سالوں میں نظر دورائیں تو ہمیں واضح طور پر بڑے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری نظر آتی ہے اود کئی ایسے پراجیکٹس ملتے ہیں جو ہمارے دوست ملک متحدہ عرب امارات کی مرہون منت ہیں۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال 2023 میں پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ایک مفاہمت کی یاداشت کے ڈاکومینٹ پر دستخط کئے جس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مختلف پراجیکٹس پر 20 سے 25 بلین ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کا عزم کیا تھا۔ 

آئیے آج ہم زرا اس پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہیں۔

گرین انرجی اور قابل تجدید وسائل میں متحدہ عرب امارات کا کردار

پاکستان میں گرین انرجی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات نے نمایاں سرمایہ کاری کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی ایسے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے جن میں سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس شامل ہیں۔ ان منصوبوں میں سے ایک مثال قائد اعظم سولر پارک کا قیام ہے۔ اس سے ہمیں توانائی کے مختلف زرائع حاصل کرنے اور ایندھن پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

بنیادی ترقیاتی کاموں میں متحدہ عرب امارات کا کردار

بنیادی انفراسٹرکچر اور ترقیاتی کاموں کے منصوبوں میں بھی متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں، پلوں، بندرگاہوں اور نقل و حرکت کے دیگر نیٹ ورکس پر سرمایہ کاری شامل ہے جو کہ آسان تجارت اور نقل و حرکت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید برآں، متحدہ عرب امارات پاکستان میں ہائی ویز اور ائیر پورٹس کی تعمیر میں بھی پیش پیش رہا ہے۔ 

صنعتی پارکس کی تعمیر اور سیکاب زدگان کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا کردار

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں صنعتی پارکس کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سے ملک کے اندر روزگار کے مختلف مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان پر آنے والی قدرتی آفات کے دوران بھی ہمیشہ دل کھول کر متحدہ عرب امارات نے امداد دی ہے۔ 

ایک رپورٹ کے مطابق، سال 2022 میں متحدہ عرب امارات نے سیلاب زدگان کو 13 ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔

زراعت کے شعبے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات نے زراعت کے شعبے میں بھی قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک اندازے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سال 2023 میں وزیر اعظم پاکستان سے کیے گئے معاہدے میں 6 بلین ڈالر زراعت کے شعبے کی خوشحالی کے لئے مختص کیا تھا۔

شعبہ صحت اور تعلیم میں متحدہ عرب امارات کا کردار

صحت اور تعلیم دونوں ہی انسان کی بنیادی ضروریات ہیں۔ جہاں متحدہ عرب امارات نے دیگر دیگر شعبوں میں بڑے لیول پر سرمایہ کاری ہے وہیں شعبہ تعلیم اور صحت کے لئے بھی متعدد پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اس وقت شعبہ تعلیم کے 53 پراجیکٹس پر پاکستان کو سپانسر کر رہا ہے جو کہ 41 ملین ڈالر کاسٹ کرتے ہیں۔ یہ پراجیکٹس بالخصوص ان پسماندہ علاقوں کے لئے ہیں جہاں تعلیمی رجحان بہت کم ہے جیسا کہ باجوڑ، ساؤتھ وزیرستان اور خیبر پختونخواہ وغیرہ۔ متحدہ عرب امارات نے ساؤتھ وزیرستان میں پہلا ماڈل سکول تقریبا دو ملین درہم کے خرچ سے بنایا۔ 

مزید برآم، شعبہ صحت کی بات کریں تو سال 2014 سے متحدہ عرب امارات کی مدد سے 468 ملین پولیو ویکسنز لگائی جا چکی ہیں۔ اسی طرح کورونا میں بھی متحدہ عرب امارات نے پاکستان ملین ڈالرز نیں امداد کی جبکہ اس کے علاوہ دیگر سینکڑوں پراجیکٹس پر کام ہو رہا ہے۔

ACg8ocK8 LQvpDGuoI9eYGF3DajipoqH3TcUuCm RoWIyjwides=s40 pReplyForwardAdd reaction
یہ بھی پڑھیں:  جنرل باجوہ کی توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ ہے.
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پنجاب اسکول میگا اسپورٹس ایونٹس

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کا شیڈول جاری

اگست 25, 2026
کشتی نوح کی دریافت کا دعویٰ

کشتی نوح کی دریافت: ترکیہ میں جدید ترین انڈر گراؤنڈ راڈار اسکیننگ سے تاریخی شواہد ملنے کا حیرت انگیز دعویٰ

اگست 25, 2026
مفت بجلی کی مانیٹائزیشن پالیسی

مفت بجلی کی مانیٹائزیشن پالیسی: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، گریڈ 17 سے 21 کے افسران کی مفت بجلی ختم

اگست 25, 2026
ورچوئل اثاثوں کا ریگولیٹری فریم ورک

ورچوئل اثاثوں کا ریگولیٹری فریم ورک: ڈیجیٹل انفراسٹرکچرکے لیے حکومتِ پاکستان کا بڑا اقدام

اگست 25, 2026
انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرنس 2026

انٹرنیشنل سیرت النبی کانفرنس 2026: اسلام آباد میں کل روایتی مذہبی جوش و خروش سے انعقاد

اگست 25, 2026
نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی

نیشنل اولیو ویلیو چین پالیسی: وزیراعظم کا ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بنانے کے لیے پالیسی کا افتتاح

اگست 25, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پنجاب اسکول میگا اسپورٹس ایونٹس

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں کا شیڈول جاری

اگست 25, 2026
کشتی نوح کی دریافت کا دعویٰ

کشتی نوح کی دریافت: ترکیہ میں جدید ترین انڈر گراؤنڈ راڈار اسکیننگ سے تاریخی شواہد ملنے کا حیرت انگیز دعویٰ

اگست 25, 2026
مفت بجلی کی مانیٹائزیشن پالیسی

مفت بجلی کی مانیٹائزیشن پالیسی: وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، گریڈ 17 سے 21 کے افسران کی مفت بجلی ختم

اگست 25, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.