اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

وزیر اعلی پنجاب کی مختلف انقلابی منصوبوں کی منظوری

حرا خلیل by حرا خلیل
مارچ 28, 2024
in اہم خبریں, سیاست کی خبریں, علاقائی خبریں, قومی نیوز
maryam nawaz

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انسداد منشیات کے لیے نیا محکمہ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آج محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جائیدادوں کے کرائے کی قیمتوں اور ڈی سی ریٹ میں مماثلت کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس کے فرق کے بارے میں ایک اسیسمنٹ رپورٹ تیار کی جائے۔ 

انہوں نے ٹیکس کی درست تشخیص کے لیے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ کے قیام کی بھی منظوری دی۔ 

منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم

 قبل ازیں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ اشیا اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کے لیے 13 ایکسائز چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ 

مزید برآں، گاڑیوں کی ای-رجسٹریشن کے لیے ای سٹیمپڈ دستاویزات کے اجراء کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں 12.5 فیصد اضافہ ہوگا۔ افیون فیکٹری کی بحالی اور فارماسیوٹیکلز کے ریویو سے ٹیکس ریونیو میں 900 ملین روپے کا اضافہ ہوگا۔ 

 مزید برآں، وزیراعلیٰ نے محکمہ لائیو سٹاک کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں لائیو سٹاک کے شعبے کی برآمدی صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ 

 مریم نواز نے انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے پنجاب بھر میں دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی بحالی کی منظوری بھی دی۔ 

 وزیراعلیٰ نے ایک ماہ کے عرصے میں صحت سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے پانچویں اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں صحت کے نظام کی تشکیل نو اور صحت کے جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے ساتھ کئی اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف ایف نائن پارک میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

Chery Tiggo 8 Pro 2026 پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Chery Tiggo 8 Pro 2026: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 4, 2026
خواجہ نافع اسٹمپنگ تنازعہ حقیقت کیا ہے؟

خواجہ نافع کی اسٹمپنگ تنازعہ: حقیقت کیا ہے؟

فروری 4, 2026
پنجاب میں خواتین کے لیے بلا سود قرض اسکیم 2026 اہلیت اور تفصیلات

پنجاب میں خواتین کے لیے بلا سود قرض اسکیم 2026: اہلیت اور تفصیلات

فروری 4, 2026
دورہ جنوبی افریقہ 2026 پاکستان ویمن اسکواڈ میں تبدیلیاں اور اپ ڈیٹس

دورہ جنوبی افریقہ 2026: پاکستان ویمن اسکواڈ میں تبدیلیاں اور اپ ڈیٹس

فروری 4, 2026
پاکستان میں رمضان 2026 پہلا روزہ، اختتام اور اہم تاریخیں

پاکستان میں رمضان 2026: پہلا روزہ، اختتام اور اہم تاریخیں

فروری 4, 2026
پاکستان میں Oppo K14x خصوصیات، تفصیلات اور متوقع قیمت

پاکستان میں Oppo K14x: خصوصیات، تفصیلات اور متوقع قیمت

فروری 4, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

Chery Tiggo 8 Pro 2026 پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

Chery Tiggo 8 Pro 2026: پاکستان میں قیمت اور خصوصیات

فروری 4, 2026
خواجہ نافع اسٹمپنگ تنازعہ حقیقت کیا ہے؟

خواجہ نافع کی اسٹمپنگ تنازعہ: حقیقت کیا ہے؟

فروری 4, 2026
پنجاب میں خواتین کے لیے بلا سود قرض اسکیم 2026 اہلیت اور تفصیلات

پنجاب میں خواتین کے لیے بلا سود قرض اسکیم 2026: اہلیت اور تفصیلات

فروری 4, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔