اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

ایم سی بی نے یو بی ایل اور میزان بینک کے طرز پر ایکسچینج کمپنی بنانے کاعلان کردیا

بلال رشید by بلال رشید
ستمبر 19, 2024
in پاکستان بزنس نیوز – کاروبار، مارکیٹ، تجارت اور اقتصادی اپ ڈیٹس
mcb announced

ملک کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک، ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پر ایکسچینج کمپنی (ای سی) قائم کرے گا۔اس پیشرفت کے بارے میں بینک نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں آگاہ بھی کر دیا ہے ۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 15 ستمبر 2024 کو اپنی قرارداد کے ذریعے ایکسچینج کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی تھی جس میں ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کا ابتدائی ادا شدہ سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوےکہا گیا تھا کہ یہ پیشرفت اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی منظوری اور کلیئرنس اوردیگر ریگولیٹری کی تعمیل سے مشروط ہے۔

یہ پیش رفت ملک کے سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک لمیٹڈ کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پرایکسچینج کمپنی قائم کرے گا۔ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارے کے طور پر ای سی قائم کرنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں | نواز شریف کے استقبال میں مسلم لیگ (ن) کو چیلنجز کا سامنا

رواں ماہ کے اوائل میں اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں زبردست گراوٹ کے پیش نظر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لیے ایکسچینج کے شعبے میں اسٹرکچرل ریفارمز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اصلاحات میں فارن ایکسچینج بزنس میں سرگرم معروف بینک عوام کی جائز زرمبادلہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مکمل ملکیت والی ایکسچینج کمپنیاں قائم کریں گے جبکہ اسٹیٹ بینک نے ای سی کے لیے کم از کم سرمائے کی ضرورت کو 200 ملین روپے سے بڑھا کر 500 ملین روپے کر دیا ہے جس سے نجی شعبے کے داخلے کی راہ میں حائل رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں۔۔

یہ بھی پڑھیں:  جولائی تا اکتوبر میں عوامی قرضہ 32.2 کھرب روپے تک بڑھ گیا

ایم سی بی کے تازہ ترین مالی نتائج کے مطابق بینک کی بنیادی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا ہے جس کے نتیجے میں 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) میں سال بہ سال 65 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 53.84 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030

نئی پرائیویٹ حج پالیسی (2027-2030) منظور: بڑی تبدیلیاں اور عازمین کے پیسے کی حفاظت کا نیا نظام

جون 20, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو

فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو: پاکستان میں مفت اسٹریمنگ چینلز اور میچوں کے اوقات

جون 20, 2026
سولر پینل انسٹالیشن پاکستان

سولر پینل انسٹالیشن پاکستان: نیٹ میٹرنگ کے نئے قوانین اور 5 مہنگی غلطیاں

جون 20, 2026
پاکستان ای پاسپورٹ 2026

پاکستان ای پاسپورٹ 2026: نیا پاسپورٹ اپلائی کرنے کا طریقہ اور فیس کا نیا اسٹرکچر

جون 20, 2026
خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27

خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27: عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

جون 20, 2026
انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030

نئی پرائیویٹ حج پالیسی (2027-2030) منظور: بڑی تبدیلیاں اور عازمین کے پیسے کی حفاظت کا نیا نظام

جون 20, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو

فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو: پاکستان میں مفت اسٹریمنگ چینلز اور میچوں کے اوقات

جون 20, 2026
سولر پینل انسٹالیشن پاکستان

سولر پینل انسٹالیشن پاکستان: نیٹ میٹرنگ کے نئے قوانین اور 5 مہنگی غلطیاں

جون 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔