Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

یوم استحصال:پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا

بلال رشید by بلال رشید
اگست 5, 2023
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
یوم استحصال:پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے جائز اور منصفانہ مقصد کی بلاامتیاز اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جبکہ چین نے اقوام متحدہ کے تحت دیرینہ مسئلہ کے مناسب اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔

 آج 5 اگست کو پاکستان اور کشمیر بھر میں یوم استحقاق منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے پختہ عزم اور وعدہ ہے کہ ہم ان کی آواز کو دنیا کے ہر فورم پر پہنچائیں گے۔

ہم ہندوستان سے مطالبہ کرتے ہئں کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ ختم کرے نیز 5 اگست 2019 کے بعد سے اٹھائے گئے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو کالعدم قرار کرے اور منصفانہ انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کئے چار سال ہو چکے ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے ہوئے چار سال ہو چکے ہیں۔ تب سے بھارت نے کشمیری عوام کو دبانے کے لیے وحشیانہ طاقت اور تشدد کا سہارا لیا ہے۔

 بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کمزور کرنے کے لیے آبادیاتی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے حالیہ اقدامات کشمیر کی مسلم اکثریتی آبادی کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کے اس کے مذموم عزائم کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اس نے انتخابی حلقوں کی منتخب حد بندی کی ہے اور لاکھوں غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل جاری کیے اور موجودہ ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کے لیے لاکھوں عارضی رہائشیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے سستا کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں | کراچی میں چوری شدہ موبائلوں کا نیا کاروبار شروع

یہ کشمیر کی آبادی اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ پاکستان ایسے تمام یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پر وحشیانہ قبضہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے، بلکہ بنیادی حقوق اور آزادیوں کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اصولوں کا بھی مذاق اڑاتا ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026
پاک ترکمانستان براہ راست پروازیں تجارت

پاک ترکمانستان پروازوں کی بحالی، وسطی ایشیا تک رسائی اور تجارت بڑھانے کے لیےروڈ میپ فعال

اکتوبر 7, 2026
پاکستان پٹرولیم نرخوں میں اضافہ

مسلسل پٹرول مہنگا، اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیزل میں کمی کا اسمارٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اکتوبر 6, 2026
لائیو اسٹاک امپورٹ ڈیوٹی فری اسکیم

لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے وزیراعظم کا پراجیکٹ، جانوروں کی درآمد اور کارپوریٹ فارمنگ ماڈل لائیو

اکتوبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.