پی ٹی آئی نے راجہ ریاز، نور عالم سمیت گیارہ افراد کو پارٹی سے نکال دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نظم و ضبط اور پالیسیوں کی خلاف ورزی پر اپنے مزید 13 رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
نکالے جانے والوں میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، ایم این اے نور عالم خان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)، ایم این اے نزہت پٹھان، ایم این اے رمیش کمار ونکوانی اور ایم این اے وجیہہ قمر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اسمبلی رانا محمد قاسم نون، سردار ریاض محمود خان مزاری، نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، عبدالغفار وٹو، امیر طلال گوپانگ اور احمد حسین دلبر حسین کو بھی آج پارٹی سے نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | قومی اسمبلی کی قرارداد میں گوادر ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کے سیکٹری جنرل ملک شوکت کو شوکاز نوٹس جاری
نکالے گئے قائدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی کا نام یا عہدہ کسی بھی طرح استعمال نہ کریں۔ اس کے علاوہ، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل نے خیبرپختونخوا سے سابق ایم پی اے ملک شوکت کو سابق حکمران جماعت کی منظوری کے بغیر نئی قائم ہونے والی پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا۔
انہیں دو دن میں جواب جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے، پی ٹی آئی نے کے پی کے سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھی پارٹی کے سابق رہنما پرویز خٹک کی قیادت میں الگ ہونے والے دھڑے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شامل ہونے کے بعد پارٹی سے نکال دیا تھا۔
کے پی کے سابق قانون ساز ولسن وزیر، اشتیاق عمر، اقبال وزیر، یعقوب شیخ اور شفیق آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنماؤں کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان آخری حربے کے طور پر افغانستان کے اندر کارروائی کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی تشکیل
سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی خٹک نے گزشتہ ماہ پارٹی سے نکالے جانے کے چند دن بعد پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی تشکیل کی۔ نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع نے 9 مئی کے حملوں اور پرتشدد مظاہروں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وجود پاکستان سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی اب خیبر پختونخوا میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔