شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں لینے سے صرف ایک قدم دور
پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری ریکارڈ کرنے سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔
شاہین آفریدی نے تقریبا ایک سال بعد منگل کو سری لنکا کے خلاف مہندا راجا پکسے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں دو روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان کے لیے باؤلنگ کا آغاز کیا۔
انہوں نے 12 اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جن میں سے تین میڈنز تھے جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں چائے سے قبل مخالف ٹیم کو 196 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
شاہین آفریدی نے پی سی بی ڈیجیٹل کو بتایا کہ میں اس ملک میں اپنی ٹیسٹ واپسی کے لیے بہت پرجوش ہوں جہاں میں زخمی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | گلبر خان گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ منتخب
انجری ایک کھلاڑی کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن واپس آنا اچھا ہے۔ میں ریڈ بال کرکٹ سے بہت لطف اندوز ہوں اور میں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری سے ایک وکٹ دور ہوں جو میرے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔
یاد رہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں بین الاقوامی سطح پر واپسی کی لیکن فائنل میں ان کے گھٹنے کو چوٹ آئی جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ (ٹیسٹ) اور نیوزی لینڈ (ٹیسٹ اور ون ڈے) کے خلاف ہوم سیریز سے محروم ہو گئے۔