ورلڈ بینک نے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
ورلڈ بینک صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کو ایک سو ملین ڈالر فراہم کرے گا۔
پاکستان کے لیے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ادارے کی منظور شدہ امداد سے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے پنجاب میں آبادی میں اضافے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک عالمی رسائی حاصل کرنا اور 2030 تک پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کے استعمال کو 60 فیصد تک بڑھانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سلسلے میں ورلڈ بینک نے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے لیے 100 ملین ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ کی منظوری دے دی