نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبردار
ذکا اشرف کے پاکستان کرکٹ بورڈ میں واپسی کی تیاری کے ساتھ ہی نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
رات گئے ایک اعلان میں نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ چیئرمین شپ کی دوڑ سے دستبردار ہو رہے ہیں کیونکہ وہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تنازعہ کا باعث نہیں بننا چاہتے۔
انہوں نے غیر یقینی اور عدم استحکام کی فضا کو پی سی بی کے لیے ناگوار قرار دیا۔ ان حالات میں میں پی سی بی کی چیئرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے گڈ لک۔ وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری نے حال ہی میں اس کردار کے لیے ذکا اشرف کا ذکر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں | ایشیاء کپ کی پاکستان میں واپسی، تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق انتخابات کرانے اور 2014 کے آئین کی بحالی کے لیے عارضی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب وفاقی حکومت کی قریبی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی نے ذکا اشرف کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذکا اشرف اس عہدے کے لیے نجم سیٹھی کے ساتھ طویل قانونی جنگ کے باعث تقریباً ایک دہائی کی غیر حاضری کے بعد واپس آئیں گے۔