پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل 5 روپے سستا کر دیا گیا
حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں 5 روپے کی کمی کردی ہے۔
فنانس ڈویژن نے رات گئے ایک بیان میں کہا کہ یکم جون 2024 (آج) سے، پیٹرول کی قیمت 270 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 262 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
اسی طرح، ایچ ایس ڈی اب پچھلے 258 روپے فی لیٹر سے 253 روپے فی لیٹر، اور ایل ڈی او 147.68 روپے فی لیٹر پر فروخت کیا جائے گا جو پچھلے روپے 152.68 سے کم ہے۔
بیان کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 147.68 روپے فی لیٹر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں | آرمی چیف کا ففتھ جنریشن وارفیئر کی تیاری پر زور
فنانس ڈویژن نے کہا کہ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول موٹر سائیکلوں اور چھوٹی کاروں میں استعمال ہوتا ہے اور یہ کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کا متبادل بھی ہے۔
ٹی ایل پی کا مارچ جاری، کمی ریجیکٹ کر دی
دوسری جانب سے تحریک لبیک پاکستان مہنگائی اور بالخصوص پیٹرول کی قیمتو کے خلاف اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہی ہے جبکہ قافلہ کراچی سے پنجاب کی حدود میں پہنچ چکا ہے۔ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ 14 فروری والی قیمتیں بحال کی جائیں۔ 8 روپے کی کمی کو ریجیکٹ کرتے ہیں۔ 20 بڑھا کر 8 روپے کم کرنا کوئی قوم کی خدمت نہیں ہے۔