پاکستان آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر پورا اترتا ہے
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تمام مطلوبہ شرائط کو شاندار طریقے سے پورا کیا ہے۔
اتوار کو ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ طاقتیں پاکستان میں معاشی استحکام نہیں چاہتیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی دیکھنے میں آئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے کا احترام نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی
یہ بھی پڑھیں | پیپلز پارٹی سیاسی جماعتوں پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے: قمر زمان کائرہ