ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما نے سفارتخانے سے مدد مانگ لی
ماؤنٹ ایورسٹ پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے نیپال میں پاکستانی سفارت خانے سے کھٹمنڈو جانے کے لیے ائیر لفٹ کے انتظامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
اسد علی میمن نے جمعہ کو دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کو کامیابی سے سر کیا تاہم اترتے وقت ان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اترنے کے دوران کیمپ 4 اور کیمپ 3 کے درمیان پھسل گئے اور برف کے اسکرو سے ٹکرا گئے جس سے ان کا ہاتھ متاثر ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چوٹی سے بیس کیمپ واپس آنے میں عام طور پر ایک یا دو دن لگتے ہیں، لیکن چوٹ کی وجہ سے اسے تین دن لگے۔
یہ بھی پڑھیں | چوہدری وجاہت حسین پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں شامل
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ہاتھ سے اترنا جاری رکھا اور پیر کو بیس کیمپ پہنچے جہاں انہیں ہنگامی طور پر علاج فراہم کیا گیا۔
میرا ہاتھ فریچر ہونے کی وجہ سے، میں کسی اور طریقے سے کھٹمنڈو کا سفر نہیں کر سکتا اور واحد آپشن بیس کیمپ سے ہوائی سروس ہے جو موسمی حالات پر منحصر ہے۔
یاد رہے کہ 24 سالہ کوہ پیما، جو کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، ایورسٹ سر کرنے والا سندھ کا پہلا شخص بھی بن گیا ہے۔