Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا

بلال رشید by بلال رشید
مئی 16, 2023
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو گرفتار کر لیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کو پولیس نے آج منگل کی صبح گرفتار کر لیا ہے۔

شہریار آفریدی کی گرفتاری 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں پارٹی کی قیادت، کارکنوں اور حامیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آئی ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزیر کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (3 ایم پی او) کے سیکشن 3 کے تحت اسلام آباد کے سیکٹر ایف-8 سے حراست میں لیا گیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان بھی گرفتار

 پنجاب میں پارٹی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی پولیس نے مری روڈ، لیاقت باغ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہیں راولپنڈی پریس کلب پہنچنے سے روکنے کے لیے بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو صادق آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان پر احتجاج کے دوران آتش زنی اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ 
یہ بھی پڑھیں |  تحریک انصاف کا رینجرز اور نیب کے خلاف عمران خان کے اغوا کا مقدمہ کرنے کا فیصلہ

فیاض الحسن چوہان پر سکستھ روڈ پر میٹرو اسٹیشن کو جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔ تاہم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے اس سیاستدان کو 18 مئی تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

 شہریار آفریدی اور فیاض الحسن چوہان دونوں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی فہرست میں شامل ہیں جن میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، اعجاز چوہدری، علی محمد خان، جمشید اقبال چیمہ، اور عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں جن کو تشدد کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا اپنی رہائش گاہ میں آپریشن کرنے والے ہر آفیسر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا اعلان

 جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے دو دن بعد رہا کر دیا گیا تھا تاہم ان کی پارٹی کے سیاستدانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے کارروائی سست روی کا شکار ہے۔ 

اس گرفتاری کے دوران پارٹی کی جن خواتین رہنمائوں کو گرفتار کیا گیا ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، ڈاکٹر یاسمین راشد، ملیکہ بخاری اور دیگر شامل ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے کا طریقہ

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: آئی ٹی وزارت نے پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا

ستمبر 3, 2026
پنجاب ٹورازم انٹرن شپ پروگرام

نوجوانوں کے لیے 60,000 روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ ‘پنجاب ٹورازم انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز

ستمبر 3, 2026
کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات

کلیرنس ہاؤس میں کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے خصوصی ملاقات

ستمبر 3, 2026
یورو بانڈز کا اجرا

تاریخ ساز معاشی پیش رفت: پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا ریکارڈ فنڈز حاصل کرنے کا سنگ میل

ستمبر 3, 2026
پاک تاجکستان نوجوانوں کا ترقیاتی منصوبہ

کھیل اور روزگار کے مواقع کے لیے پاک تاجکستان نوجوانوں کا ترقیاتی منصوبہ تیار

ستمبر 3, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی: معاون ٹیکنالوجی تک رسائی کی قرارداد منظور

ستمبر 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

ماہانہ ڈیڑھ لاکھ کمانے کا طریقہ

نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری: آئی ٹی وزارت نے پاکستان میں ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کمانے کا آسان طریقہ بتا دیا

ستمبر 3, 2026
پنجاب ٹورازم انٹرن شپ پروگرام

نوجوانوں کے لیے 60,000 روپے ماہانہ وظیفے کے ساتھ ‘پنجاب ٹورازم انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز

ستمبر 3, 2026
کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات

کلیرنس ہاؤس میں کنگ چارلس کی پاکستانی کرکٹرز اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے خصوصی ملاقات

ستمبر 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.