پاکستان میں عید الفطر بروز ہفتہ 23 اپریل کو ہو گی۔ آئیے عیدالفطر کے حوالے سے متعدد سنتیں سیکھتے ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات ہیں۔
عیدالفطر سے متعلق پانچ سنتیں اور آداب درج ذیل ہیں:
غسل کرنا
عیدالفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے غسل کرنا سنت ہے۔ یہ اپنے آپ کو پاک کرنے اور صفائی اور پاکیزگی کی حالت کے ساتھ دن کا آغاز کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | عید الفطر میں کرنے والے 5 کام
یہ بھی پڑھیں | عید الفطر 2023: کھیر بنانے کا آسان طریقہ
نئے یا صاف کپڑے پہننا
عیدالفطر کے دن بہترین لباس پہننا چاہیے۔ اس دن نئے یا صاف ستھرے کپڑے پہننے کی ترغیب دی جاتی ہے کیونکہ یہ بھی خوشی ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
کھجوریں کھانا
عیدالفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے طاق عدد کھجوریں کھانا سنت ہے یعنی ایک، تین یا سات۔ عموما گھروں میں رمضان کے اختتام پر کھجوریں ہوتی ہیں لہذا آپ یہ سنت ادا کر سکتے ہیں۔ کھجوروں کو نماز عید کی ادائیگی سے پہلے کھانا سنت ہے۔ اگر کھجور میسر نا ہو تو کچھ بھی میٹھا کھا لیں۔
صدقۃ الفطر (صدقہ) ادا کرنا
صدقۃ الفطر صدقہ کا ایک لازمی عمل ہے جو ہر اہل مسلمان پر عید الفطر سے پہلے دینا لازمی ہے۔ گندم کے لحاظ سے یہ کم از کم یہ 320 روپے بنتے ہیں۔
مبارکباد دینا اور خوشی کرنا
مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ "عید مبارک” کہنا مستحب ہے کہ مسلمانوں میں رائج ہے۔ تقبل اللہ منا و منکم (اللہ آپ کے اور میرے نیک اعمال قبول فرمائے) کہنا سنت ہے۔