زلزلہ سے12 افراد جاں بحق
پاکستان اور افغانستان کے بڑے حصوں میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 6.5 شدت کے زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا، لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور لوگوں کو سڑکوں پر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
یہ سب منگل کی شام کو ہوا جبکہ زلزلہ کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے شمال مشرق میں ایک پہاڑی علاقہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں | ‘ایجنسی مین’ کے پی ٹی آئی ورکر ہونے کے بعد عمران خان نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی
زلزلہ کہاں تک محسوس ہوا؟
دور افتادہ وادی جرم سے زلزلے کے جھٹکے بھارت تک محسوس کیے گئے۔
یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے 1,000 کلومیٹر کے علاقے میں محسوس کیے گئے جو کہ بھارت، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان، افغانستان اور ترکمانستان تک پھیلا ہوا ہے۔
گزشتہ سال جون میں افغانستان کے پکتیکا صوبے میں 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔