پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کو 30 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اتوار کے روز بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ’جیل بھرو‘ تحریک کے جواب میں اب تک 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں 30 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے 80 فیصد سے زیادہ رہائی چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ ان لوگوں کو راولپنڈی اور لاہور جیسے بڑے شہروں سے دور جیلوں میں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی
یہ بھی پڑھیں | اسلام آباد عدالت نے فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو طلب کر لیا
گرفتار میں سے 80 فیصد رہائی چاہتے ہیں
انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’’جیل بھرو‘‘ تحریک میں کل 100 سے 125 لوگ گرفتار ہیں لیکن ان میں سے 80 فیصد رہا ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دور دراز کی جیلیں بھری جائیں گی اور اس کے بعد لاہور اور راولپنڈی کی جیلیں بھری جائیں گی۔
یاد رہے کہ عمران خان نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور انتخابات کے اعلان کے لیے حکمران اتحاد پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی ’جیل بھرو تحریک‘ کا اعلان کیا تھا۔ یہ تحریک گزشتہ ہفتے پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں کی گرفتاری کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔
وزیر داخلہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام افراد کو 30 دنوں کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔ آپ جیل جانا چاہتے تھے، اس لیے آپ کو وہاں بھیج دیا گیا ہے۔