چیف جسٹس کا انتخابات میں تاخیر پر ازخود نوٹس
سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ کرانے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے دو رکنی بنچ کی سفارش پر معاملے کا نوٹس لیا ہے۔
سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کی سماعت کے لیے نو رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جو آج بروز جمعرات دوپہر 2 بجے سماعت کرے گا۔
.یہ بھی پڑھیں | صدر عارف علوی نے منی بجٹ بل 2024 منظور کر لیا
.یہ بھی پڑھیں | نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔
تین سوالات زیر غور ہیں
سپریم کورٹ آج ہونے والی سماعت میں تین سوالات پر غور کرنے والی ہے۔
سوال یہ ہیں کہ صوبائی اسمبلی کی تشکیل کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟
عدالت کے سامنے دوسرا سوال یہ ہوگا کہ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے آئینی اختیار کب اور کیسے استعمال کیا جائے گا اور تیسرا یہ کہ وفاق اور صوبوں میں عام انتخابات کے حوالے سے کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔