پیٹرول کی قیمت
پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
‘منی بجٹ پیش کرنے کے چند گھنٹے بعد، وفاقی حکومت نے 7 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے پیش نظر پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے لیٹر
بیان میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت 22 روپے اضافے کے بعد 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ یہ اضافہ ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کے باعث ہوا ہے۔
.یہ بھی پڑھیں | عمران خان کا صدر عارف علوی سے قمر باجوہ کے خلاف انکوائری کا حکم دینے کا مطالبہ
یہ بھی پڑھیں | وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہوں گے
اس دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 17 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے سے 280 روپے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 68 پیسے اضافے سے 196 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اس سے ایک دن پہلے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں فنانس (ضمنی) بل 2024 یا "منی بجٹ” پیش کیا ہے جس کا مقصد آئی ایم ایف شرائط پوری کرنا ہے۔
نئے ٹیکسوں کا نفاذ
پارلیمنٹ کے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے جنرل سیلز ٹیکس جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) بڑھانے کا اعلان کیا۔
سپلیمنٹری فنانس بل کے اہم نکات کا اشتراک کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء پر اضافی ٹیکس نہ لگایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ لگژری آئٹمز پر جی ایس ٹی کو 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔