سوشل میڈیا لوگوں کی کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر بناتا
کیا سوشل میڈیا لوگوں کی کمیونیکیشن اسکلز کو بہتر بناتا ہے؟
کمیونیکیشن وہ ہنر ہے جو آپ مختلف قسم کی معلومات کے تبادلہ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ نئے آئیڈیاز، خیالات اور اپنی بات کو بہتر انداز سے دوسروں تک پہنچانا سب بہتر کمیونیکیشن سکل سے ممکن ہے۔ سننا، بولنا، دیکھنا اور ہمدردی کرنا یہ سب کمیونیکیشن سکلز ہیں۔
سوشل میڈیا ہماری کمیونیکیشن سکلز کو متاثر کرتا ہے
لیکن کیا سوشل میڈیا ہماری کمیونیکیشن سکلز کو متاثر کرتا ہے؟
سوشل میڈیا بظاہر معلومات اکٹھا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ سوشل میڈیا کا استعمال لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور کاروباری یا تجارتی مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا زریعے آپ دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے کے افراد سے بات چیت کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | آئی کیو لیول بڑھانے کے زبردست طریقے
یہ بھی پڑھیں | سال 2024 میں ٹرینڈنگ وریسٹ واچ کون سی ہیں؟
سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرتے ہیں
سوشل میڈیا کا اثر آپ پر کیا ہوتا ہے؟ اس کے لئے دیکھنا ہو گا کہ آپ سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ کیا آپ سوشل میڈیا پر استعمال مختلف ممالک کے لوگوں سے بات چیت کرکے کر رہے ہیں یا صرف ویڈیوز اور میمز سکرول کرتے ہیں؟ اگر تو آپ کا انتخاب نمبر 1 ہے تو پھر یقینا یہ سوشل میڈیا آپ کی کمیونیکیشن سکل میں اضافہ کرے گا۔
اسی طرح اگر آپ سوشل میڈیا کا استعمال کسی سکل کو سیکھنے یا تجربہ کار گروپس میں شمولیت کے لئے کرتے ہیں تو یہ بھی آپ کو مطلوبہ مثبت نتائج دے گا۔
سوشل میڈیا کے نقصانات
لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ سوشل میڈیا نے جہاں ہمیں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک جوڑ دیا ہے وہیں ہم اپنے گھر کے دوسرے کمرے میں بیٹھے خونی رشتوں سے بے خبر ہو گئے ہیں۔ لہذا یہاں یہ بات اہم ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال چاہے مثبت ہی کیوں نا ہو محدود پیمانے پر کرنا چاہیے تا کہ یہ ہمارے اصلی زندگی کے تعلقات میں اثر انداز نا ہو۔