Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈیول کے مطابق ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

حرا خلیل by حرا خلیل
جنوری 14, 2023
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈیول کے مطابق ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

انتخابات شیڈیول کے مطابق ہوں گے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آج ہفتے کو کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شیڈول کے مطابق (کل) 15 جنوری کو ہوگا۔ 

 ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کو ملتوی

 یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے بھیجے گئے خط کے بعد اجلاس منعقد کیا۔ 

سندھ حکومت نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی

کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات

 اس سے ایک دن پہلے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی زیرقیادت سندھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک خط میں ای سی پی سے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ 

 یہ خط ای سی پی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی ابتدائی درخواست کو مسترد کرنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق کل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں | مصطفی کمال اور فاروق ستار دوبارہ ایم کیو ایم میں شامل

یہ بھی پڑھیں |  الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسرد کر دی؛ الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے

سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

 الیکشن کمیشن نے سندھ ایل جی ایکٹ 2013 کے خلاف سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ اس نے سیلاب کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر ضلع دادو میں انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کاکڑ کا 8 فروری کے انتخابات میں اعتماد کا اظہار، حفاظتی اقدامات پر زور

پیپلرز پارٹی نے دوسری دفعہ خط بھیجا

 تاہم، حکمران پیپلز پارٹی نے دوبارہ ای سی پی کو ایک خط بھیجا اور کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ پولنگ اسٹیشنوں پر جامد تعیناتی کے لیے پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کو پہلے خط لکھا گیا تھا

 صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ اس تشویش کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو پہلے خط لکھا گیا تھا تاہم درخواست مسترد کر دی گئی۔

 خط میں سندھ حکومت نے بتایا کہ اس معاملے کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی ہء جس میں سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ ای سی پی کے سیکریٹری کے ساتھ سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ہے۔ اس میٹنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شرکاء کو امن و امان کی مخدوش صورتحال کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

حرا خلیل

حرا خلیل

حرا خلیل ایک لائف اسٹائل اور تفریحی صحافی ہیں جو پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری سے متعلق لکھتی ہیں۔ ان کی تحریریں ثقافتی رجحانات، فنونِ لطیفہ، اور شوبز دنیا کی تازہ ترین سرگرمیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026
پنجاب پلاننگ بورڈ نوکریاں

 پنجاب پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ میں 12 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ کی نوکریوں کا اعلان

اگست 3, 2026
دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال

پاکستان میں پانی کی صورتحال: دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب، دیگر دریاؤں میں بہاؤ معمول کے مطابق

اگست 3, 2026
یو اے ای وزٹ ویزا

پاکستانی مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری: متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا

اگست 3, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ: ایک سماجی بحران کو قانونی تحفظ یا پنجاب حکومت کی اسمارٹ گورننس؟

اگست 3, 2026
واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کا نیا فیچر: چیٹ لسٹ کو سیکنڈز میں ڈیکلٹر کرنے کا طریقہ

اگست 3, 2026
کامن ویلتھ گیمز 2026

پاکستان کی نئی تاریخ: فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

اگست 3, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.