ویب سائٹ سپیڈ اور پرفارمنس چیک کرنے کے لئے 5 بہترین ٹولز
یہاں 5 مختلف ویب سائٹ پرفارمنس ٹیسٹ ٹولز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو آپ کو اپنی ویب سائٹ کی سپیڈ اور پرفارمنس چیک کرنے کے لیے استعمال کرنے چاہیے۔
اول۔ گوگل پیج سپیڈ انسائٹس
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:
یہ اس لئے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ خود گوگل کا ٹول ہے اور گوگل کو گوگل سے بہتر کون جان سکتا ہے؟
اس ویب سائٹ کے زریعے آپ اپنی ویب سائٹ کی سپیڈ اور پرفارمنس چیک کر سکتے ہیں جبکہ موبائل اور گوگل براؤزر ڈیسک ٹاپ کا الگ الگ آپشن بھی موجود ہے۔
دوم۔ جی ٹی میٹرکس
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:
جی ٹی میٹرکس دنیا بھر کے سرورز کے ساتھ ویب سائٹ کی سپیڈ اور پرفارمینس چیک کرنے کا ایک قابل اعتماد ٹول ہے۔ جب آپ اپنی ویب سائٹ جی ٹی میٹرکس میں انٹر کرتے ہیں تو یہ ٹول آپ کو سائٹ کی کارکردگی کی ایک مکمل رپورٹ اور گریڈنگ فراہم کرتا ہے۔ آپ اپنی ویب سائٹ کا مکمل لوڈ ٹائم اور سرفہرست مسائل جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے؛ بتاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا آپ 2024 میں بھی واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے؟
یہ بھی پڑھیں | فائیور میں بہترین گگ بنانے کے لئے ٹپس
سوم۔ پنگڈم
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:
پنگڈم مختلف ویب سائٹ مانیٹرنگ ٹولز کا ایک مکمل مجموعہ پیش کرتا ہے۔ اس کا سب سے مشہور فیچر اسپیڈ ٹیسٹ ٹول ہے۔ تاہم، پنگڈم کے پاس اب اپ ٹائم مانیٹرنگ ٹول اور ایپلیکیشن مانیٹرنگ ٹول بھی ہے۔
چہارم۔ ویب پیج ٹیسٹ
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:
ویب پیج ٹیسٹ ایک مفت اور اوپن سورس ویب سائٹ پرفارمنس ٹیسٹ ٹول ہے جو آپ کو اپنی سائٹ کے بارے میں ہر چیز متعلق بتاتا ہے۔ ویب سائٹ کی کارکردگی، لائٹ ہاؤس اسکورز اور دیگر عوامل متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔
پنجم۔ ڈی بگ بئیر
ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے:
https://www.debugbear.com/test/website-speed
یہ بھی ایک اچھا ٹول ہے جو آپ کی ویب سائٹ کی سپیڈ اور پرفارمینس بتاتا ہے۔