حملہ آور کو باقاعدہ تربیت دی گئی
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ملزم نوید مہر کا پولی گرافک ٹیسٹ کیا اور چونکا دینے والا انکشاف ہوا کہ وزیر آباد حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور حملہ آور اکیلا نہیں تھا نیز یہ کہ حملہ آور کو باقاعدہ تربیت دی گئی تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہاں کتنے حملہ آور تھے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے مطابق گارڈ نے کوئی گولی نہیں چلائی۔
مرکزی ملزم 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل
اس سے قبل گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان حملہ کیس کے مرکزی ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | پی ٹی آئی ایم این ایز انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کریں گے
یہ بھی پڑھیں | ریحام خان نے تیسری شادی کر لی، دولہا کون ہے؟
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید مہر سے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف
واضح رہے کہ نوید مہر کو 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران اللہ والا چوک پر فائرنگ کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
حملے کے واقعے کی پہلی اطلاعاتی رپورٹ (ایف آئی آر) 7 نومبر کو درج کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔