وزیراعلیٰ پرویز الہی کا عوام کی سہولت کے لیے موٹروے نیٹ ورک کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج پیر کو پنجاب کے مختلف شہروں کو موٹر ویز سے ملانے کے لیے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں اور بہاولپور موٹر ویز کو جی ٹی روڈز اور انڈس ہائی ویز سے ملایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ لاکھوں کسانوں، تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا باب ہو گا اور اجناس پیدا کرنے والی 49 فیصد منڈیوں تک رسائی کو آسان بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں | کیا جنرل (ر) فیض حمید سیاست میں آ رہے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں | سانحہ آرمی پبلک سکول کو 8 برس بیت گئے
اس پراجیکٹ کی لاگت 160 ارب روپے ہے
وزیراعلیٰ نے تصدیق کی کہ ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پراجیکٹ مختلف مراحل میں 160 ارب روپے کی لاگت سے سات اضلاع میں مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل، سابق وفاقی سیکرٹری اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین سلمان غنی اور متعلقہ سیکرٹریز بھی موجود تھے۔