جنرل عاصم منیر نئے چیف آف آرمی اسٹاف
جنرل عاصم منیر نے آج منگل کے روز پاکستان کے نئے چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں انہیں کمان سونپ دی گئی۔
کمان کی تبدیلی کے ساتھ ہی جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔
جنرل (ر) قمر باجوہ کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا
جنرل (ر) قمر باجوہ جو کہ مہمان خصوصی تھے، وہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہمراہ تقریب میں پہنچے۔ تقریب کے دوران انہیں آخری بار آرمی چیف کی حیثیت سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | شیخ محمد بن زاید انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کا پاکستان میں افتتاح
یہ بھی پڑھیں | میٹرک اور انٹر کے نئے بریفنگ سسٹم متعلق جانئے
سبکدوش ہونے والے آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے جانشین جنرل عاصم منیر کو فور سٹار رینک پر ترقی اور آرمی کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔
جنرل (ر) قمر باجوہ نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی قیادت میں فوج نئی بلندیوں کو چھوئے گی اور ان کی تقرری ملک کے لیے مثبت ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ وہ جنرل عاصم منیر جیسے قابل افسر کو کمان سونپ کر ریٹائر ہو رہے ہیں۔
فوج میں ان کا سفر ختم ہو گیا ہے
جنرل (ر) قمر باجوہ نے کہا کہ فوج میں ان کا سفر 44 سال پہلے شروع ہوا تھا اور آج ختم ہو گیا ہے۔
تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں سابق فوجی قیادت بھی موجود تھی۔
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ آخری بار آرمی چیف کی حیثیت سے یادگار شہدا میں شریک ہوئے۔ تقریب سے قبل جنرل باجوہ نے آرمی چیف کی حیثیت سے آخری بار یادگار شہدا کا دورہ کیا۔ اس دورے میں جنرل منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔