تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں ریلی اور جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن ہفتہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کے دفتر سے جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں | حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کر رہی، خواجہ آصف
یہ بھی پڑھیں | آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے، چوہدری شجاعت
نوٹیفکیشن میں شرائط و ضوابط بھی شامل ہیں۔ ریلی کی اجازت 19 نومبر کو کورال چوک، اسلام آباد ایکسپریس وے سے چک بیلی موڑ روات، راولپنڈی سے ٹی کراس اسلام آباد تک کے روٹ کے لیے درست ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس جگہ کے علاوہ ہر قسم کا اجتماع یا ریلی غیر قانونی اسمبلی ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔