ایک اور ملزم گرفتار
سی ٹی ڈی پولیس نے آج پیر کو وزیر آباد کی موبائل مارکیٹ سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ان کے لانگ مارچ کے دوران فائرنگ کے واقعے میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ حراست میں لیے گئے نوجوان کا نام احسن ہے اور اس کا تعلق وزیر آباد کے قصبہ سوہدرہ سے ہے۔
اب تک پانچ ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پولیس نے بنیادی ملزم نوید سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
جمعرات کو، پارٹی کے لانگ مارچ کے دوران، وزیر آباد کے اللہ والا چوک کے قریب ایک مسلح شخص نے عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی جس سے سابق وزیراعظم عمران خان کی ٹانگ میں معمولی زخم آئے اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا اس کے علاوہ مزید نو افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں | اعظم سواتی کیس: سینیٹ چئیرمین نے 14 رکنی کمیٹی بنا دی
یہ بھی پڑھیں | آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا
شوٹر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں حکام نے حراست میں اس کی ایک ویڈیو شائع کی جس میں مبینہ طور پر شوٹنگ کا اعتراف کیا اور دعویٰ کیا کہ اس نے اکیلے یہ کام کیا۔
عمران خان کس حالت میں ہیں؟
ستر سالہ عمران خان کا لاہور کے شوکت خانم ہسپتال میں آپریشن ہوا اور کل شام انہیں دو ہفتے آرام کرنے کی سفارش کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔
اتوار کو ہسپتال سے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ان کا لانگ مارچ (کل) منگل کو اسی جگہ سے دوبارہ شروع ہوگا جہاں اسے روکا گیا تھا اور شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کریں گے۔