اپنے فون پر انسٹاگرام ویڈیوز کیسے ڈاؤن لوڈ کریں؟
انسٹاگرام میں بائی ڈیفالٹ تصویر یا ویڈیو کو محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ یا یوں سمجھ لیجئے کہ انسٹاگرام نے تصویر یا ویڈیو کو محفوظ کرنے کا کوئی آپشن نہیں رکھا ہے۔ لیکن اگر آپ ویڈیو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کچھ مختلف انداز اپنانا ہو گا۔ آئیے ہم آپ کی اس سلسلے میں مدد کرتے ہیں۔
طریقہ 1: سکرین ریکارڈنگ:
آپ ویڈیو کا اسکرین شاٹ نہیں لے سکتے لیکن آپ کا اسمارٹ فون اسکرین ریکارڈ کر سکتا ہے۔
آپ کو آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز پر اپنی ٹاپ سکرین سیٹنگز سے اسکرین ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
طریقہ 2: ویب سائٹ کے زریعے
کچھ ویب سائٹس آپ کو بغیر کسی اضافی سافٹ ویئر کو انسٹال کیے اپنے فون پر انسٹاگرام ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | واٹس ایپ پر نامناسب تصویر اور ویڈیو کو کیسے رپورٹ کریں؟
یہ بھی پڑھیں | فائیور سے پیسے کمانے کے لئے 5 آسان سکلز
آپ (انگریزی میں) ‘سیو انسٹا’ جیسی سائٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہو گا کہ جس انسٹاگرام ویڈیو کو آپ محفوظ کرنا چاہتے ہیں، کا لنک کاپی کریں اور اسے اس سائٹ میں پیسٹ کریں۔ پھر، آپ کی انسٹاگرام ویڈیو ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔
طریقہ 3: ایپ استعمال کریں
اگر آپ اسکرین ریکارڈنگ یا ویب سائٹس سے پریشان نہیں ہونا چاہتے ہیں، تو آسان حل موبائل ایپ ہے۔ لیکن کچھ ایپس دوسروں کے مقابلے میں زیادہ قابل اعتماد ہیں۔ ہم آپ کو فون پر انسٹاگرام ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے بہترین ایپ کا سے متعلق بتاتے ہیں۔
ایپ نام: ری پوسٹ
قیمت: مفت ( اپ گریڈ کی قیمت ہے )
آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں۔
https://apps.apple.com/us/app/repost-for-instagram/id1120744554
اینڈرائیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.jaredco.regrann&hl=en_CA&gl=US