عمران خان کا قومی اسمبلی رکنیت معطلی پر عدالت سے رجوع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) سے رجوع کرلیا ہے۔
عمران خان نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انہیں این اے 95 سے ایم این اے کی حیثیت سے ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی نیشنل اسٹیڈیم کا نیا نام کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان کی بہترین 5 یونیوسٹیاں کون سی ہیں؟
اس سے قبل ای سی پی نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد حلقہ این اے 95 میانوالی I سے ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 63(1)(پی) کے تحت نااہل قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا اور وہ بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔