Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

لاہور ہائی کورٹ کا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس دینے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
اکتوبر 3, 2022
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
لاہور ہائی کورٹ

مریم نواز کو پاسپورٹ واپس مل گیا

 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیر کو تصدیق کی ہے کہ تین سال سے زائد عرصے تک "ضبط” رہنے کے بعد ان کا پاسپورٹ موصول ہو گیا ہے۔ 

یہ پیش رفت لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے اس فیصلے کے بعد ہوئی جس میں لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

 ٹوئٹر پر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنا پاسپورٹ تین سال بعد ایک ایسے کیس میں ملا ہے جو ان کے خلاف کبھی دائر نہیں کیا گیا تھا۔ 

آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ’فتنہ‘ کہہ کر ان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ خوف کی وجہ سے عمران خان نے انہیں تین ماہ تک نیب کی تحویل میں اور کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں ’’تفتیش‘‘ کے لیے رکھا لیکن آج تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے آڈیو لیک پر تحقیقات کرنے مطالبہ

یہ بھی پڑھیں | ایک اور آڈیو لیک: عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی شامل

 لاہور ہائیکورٹ کا نیب کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم 

 لاہور ہائی کورٹ نے آج پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

 مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، جو انہوں نے چوہدری شوگر مل کیس میں 2019 میں عدالت میں سرنڈر کر دیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی جرم ہے، مریم نواز

 چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج کیس کی سماعت کی۔ 

آج سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کو بتایا گیا کہ مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی پر وفاقی حکومت اور نیب کو کوئی اعتراض نہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

SECCAP گیارہویں جماعت میرٹ لسٹ

کالج داخلے: SECCAP گیارہویں جماعت میرٹ لسٹ کا باقاعدہ اعلان، کالج پلیسمنٹ نتائج جاری

جولائی 22, 2026
پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم

تاریخی کامیابی: پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم 14 سال بعد ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر گئی

جولائی 22, 2026
گرین انرجی سولر ویلفیئر اسکیم

گرڈ پر انحصار کا خاتمہ: کیا گرین انرجی سولر ویلفیئر اسکیمیں پسماندہ طبقات کو  توانائی کے بحران نکال سکتی ہیں؟

جولائی 22, 2026
پاکستان بحیرہ احمر بحری سلامتی

بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی: پاکستان کا حوثی دھمکیوں پر شدید ردِعمل اور سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت

جولائی 22, 2026
سندھ فری سولر اسکیم

سندھ فری سولر اسکیم: مفت سولر کٹس کس کو ملیں گی؟ اہل علاقے، خصوصیات اور آخری تاریخ

جولائی 22, 2026
اے آئی سسٹم PMOS

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بڑا اقدام: وزیرِ اعظم آفس آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم کا باقاعدہ آغاز

جولائی 22, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

SECCAP گیارہویں جماعت میرٹ لسٹ

کالج داخلے: SECCAP گیارہویں جماعت میرٹ لسٹ کا باقاعدہ اعلان، کالج پلیسمنٹ نتائج جاری

جولائی 22, 2026
پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم

تاریخی کامیابی: پاکستان ویمنز جونیئر ہاکی ٹیم 14 سال بعد ایشیا کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر گئی

جولائی 22, 2026
گرین انرجی سولر ویلفیئر اسکیم

گرڈ پر انحصار کا خاتمہ: کیا گرین انرجی سولر ویلفیئر اسکیمیں پسماندہ طبقات کو  توانائی کے بحران نکال سکتی ہیں؟

جولائی 22, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.