پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر تک کمی
مہنگائی سے پسی عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے وفاقی حکومت نے جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ اعلان مہنگائی پر قابو پانے کے عزم کے چند روز بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نئی قیمتیں یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پیٹرول کی قیمت 7 روپے کم ہونے کی توقع
یہ بھی پڑھیں | سیلاب امداد: عمران خان کا عطیات دینے پر عوام کا شکریہ
پیٹرول 224.80 روپے فی لیٹر
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد یکم اکتوبر سے اب پیٹرول 224.80 روپے فی لیٹر فروخت ہوگا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 235 روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 10 روپے 19 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید برآں، وزیر خزانہ نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔