پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لیک ہونےوالی حالیہ آڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک "اچھی بات” ہے کہ حکومت نے مبینہ طور پر امریکی سائفر کے بارے میں ایک آڈیو لیک کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب سائفر کو خود عوام کے سامنے لایا جانا چاہیے۔
عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں پر تازہ ترین آڈیو لیک کرنے کا الزام عائد کیا۔
لیک آڈیو سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیک کر کے اچھا کیا. میں کہوں گا کہ سائفر کو بھی لیک ہونا چاہیے تا کہ سب کو معلوم ہو کہ کیا بڑی غیر ملکی سازش کی گئی تھی۔
میں نے ابھی تک اس پر نہیں کھیلا ہے۔ اب ہم کھیلیں گے جب وہ اسے بے نقاب کریں گے۔
عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک
یاد رہے کہ ہیکرز کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس کی گفتگو لیک کرنے کے کچھ روز بعد عمران خان کی مبینہ فون کال لیک کی گئی ہے جس میں وہ امریکی سائفر متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کا ردعمل
یہ بھی پڑھیں | سینیٹ ٹرانسجینڈر ایکٹ پر ضرورت کے تحت قانونی ماہرین اور علماء سے رائے لے گا، صادق سنجرانی
یہ بھی پڑھیں | سعودی عرب سے امدادی جہاز کراچی پہنچ گیا
پی ٹی آئی نے لیک ہونے والی گفتگو کا دفاع کرنے میں جلدی کی اور پارٹی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سب سے پہلے ردعمل کا اظہار کیا۔
فواد چوہدری نے آڈیو منظر عام پر آنے کے چند منٹ بعد ٹویٹر پر لکھا کہ نئی لیکس صرف اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ امریکی کیبل کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیک ہونے کا یہ پہلا کیس ہے۔
سپریم کورٹ نوٹس لے: فواد چوہدری
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نوٹس لے اور تحقیقات کا حکم دے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس سے متعلق حقائق انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کا کوئی حل نہیں کیونکہ کوئی بھی ہیکر ہیک کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں شک ہے کہ لیکس کے پیچھے بھارتی ہیکرز کا ہاتھ ہے۔
آڈیو ہمارے موقف کو مزید مضبوط کرتی ہے: زلفی بخاری
عمران خان کے اس وقت کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل، زلفی بخاری نے بھی گفتگو میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ لیک ہونے والی آڈیو نے پی ٹی آئی کے موقف کو "مزید مضبوط” کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آڈیو میں پی ٹی آئی کا بیانیے پیانیہ ہی بیان کیا گیا ہے۔