انجلینا جولی کا دورہ پاکستان
ہالی ووڈ اداکارہ اور انسان دوست انجلینا جولی، جو سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا۔
ڈپٹی چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے انجلینا جولی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی تاریخ کے سب سے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں | تعلیم تقسیم کا باعث بن رہی ہے، اقوام متحدہ چیف کی وارننگ
یہ بھی پڑھیں | شاہی خاندان نے ملکہ برطانیہ نے “ان دیکھی” تصویر شئیر کر دی
انجلینا جولی کو بریفنگ دی گئی
انجلینا جولی کو سیلاب کے ردعمل اور اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر انجلینا جولی نے کہا کہ وہ صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں کی تکالیف دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔
انجلینا جولی نے کہا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں اور دنیا کو یہ بتانے کے لیے اپنی کوششیں کریں گی کہ ان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے پیمانے اور انہیں زندگی بچانے والی امداد کی ضرورت ہے۔