افغانستان کے خلاف میچ
ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جیت پر جشن کے درمیان پشاور میں ہوائی فائرنگ سے کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق شہر کے علاقے متنی ادیزئی میں آوارہ گولی لگنے سے سودیس نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متنی میں ہوائی فائرنگ سے ایک اور شخص خیام بھی جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے بتایا کہ دلازک روڈ، نوتھیا اور کوٹلہ محسن خان میں ہوائی فائرنگ سے تین خواتین زخمی ہوئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے واقعات شہر بھر کے مختلف تھانوں کی حدود سے رپورٹ ہوئے اور پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 41 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
یہ بھی پڑھیں | کراچی: ڈینگی کے بڑھتے کیسز میں مچھردانیوں کی فروخت میں اضافہ
غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن
دوسری جانب متوفی کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ شہر بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن کیا جائے۔
یاد رہے کہ 8 ستمبر کو پاکستان نے سپر فور مرحلے میں دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔