ڈینگی کی وبا پھیلنے کا خدشہ
محکمہ صحت، سندھ کے حکام کو ڈینگی کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 76 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں اب تک صوبائی میٹروپولیس میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد 787 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں شدید سیلاب اور بارشوں کے پانی کے درمیان صوبے میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 78 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ سندھ میں ڈینگی کے کیسز 839 تک پہنچ گئے، جن میں سے 787 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے مزید کہا کہ کل 78 میں سے 76 کیسز صرف کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع وسطی میں 27، ضلع جنوبی میں 19، ملیر میں 5، کورنگی میں 4، ضلع مشرقی میں 19 اور ضلع کیماڑی اور غربی میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
سندھ میں ڈینگی کے 2 ہزار 643 کیسز رجسٹرڈ
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 2 ہزار 643 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ صرف کراچی میں 2,280 کیسز رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور: میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر لڑکی نے خودکشی کر لی
یہ بھی پڑھیں | سیلاب سے مالاکنڈ کے پاورہاؤس متاثر
دریں اثناء حیدرآباد میں ڈینگی کے 9، بدین میں 2، عمرکوٹ میں 7، میرپور خاص میں 4 جب کہ تھرپارکر اور لاڑکانہ میں بالترتیب دو کیس رپورٹ ہوئے۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ جیسے اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی وائرس وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر
دوسری جانب اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
مون سون کے موسم میں وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے شیئر کردہ اعدادوشمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 17 دیہی اور 5 شہری علاقوں میں رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد نے بتایا کہ اب تک دیہی علاقوں میں 163 اور شہری علاقوں میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ایک مریض اس سے مر گیا ہے۔