سیلاب زدگان کے لئے فوری امداد فراہم
متحدہ ورب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے فوری امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید النہیان نے بے گھر افراد کے لیے تمام انسانی امدادی خدمات کی فراہمی کا بھی حکم دیا تاکہ وہ درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کی صلاحیت کو بڑھا سکیں۔
ہزار ٹن خوراک کی فراہمی
متحدہ عرب امارات کی امداد میں خیموں اور پناہ گاہوں کے سامان کے علاوہ تقریباً 3 ہزار ٹن خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹن طبی اور دواسازی کا سامان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں | جنرل قمر باجوہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
یہ بھی پڑھیں | سیلاب کی تباہ کاریاں: معیشت کو 4 بلین ڈالر کا نقصان
متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی حفاظت اور ان کی خوراک، طب اور رسد کی ضروریات کو یقینی بنانے کی کوششوں سے متعلق پاکستانی کیڈرز اور اداروں کو ہر قسم کی انسانی امداد بھی فراہم کریں گی۔
مزید برآں، شیخ محمد بن زاید النہیان نے
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سیلاب متاثرین متعلق تعزیت بھی کی ہے جس میں تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ہے۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی صدر ڈاکٹر علوی کو تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔