ایک ماں کی دل دہلا دینے والی وائرل ویڈیو
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کراچی کی ایک ماں کی دل دہلا دینے والی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے جس میں خاتون نے کہا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکتیں۔
‘کیپیٹل ٹاک’ شو کے میزبان حامد میر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے جواب میں وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ حکومت نے جون میں نہ تو بجلی کے نرخوں میں اضافہ کیا اور نہ ہی ادویات پر نئے ٹیکس لگائے۔
خاتون نے شکایت کی تھی کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے ناقابل برداشت نرخوں اور مہنگی ادویات کی وجہ سے اپنا پیٹ بھرنے سے قاصر ہے۔
اس نے کہا کہ وہ مرگی کے مرض میں مبتلا اپنے بیٹے کے لیے دوائیں خریدنے سے قاصر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیرستان: خودکش حملہ میں چار فوجی شہید، آئی ایس پی آر
یہ بھی پڑھیں | یوم عاشورہ، موبائل سروس معطل کر دی گئی
خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ ان کے درد اور انہیں درپیش مسائل کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو ایسے ہی حالات کا سامنا ہے لیکن اس کی وجہ سابقہ حکومت کی پالیسیاں ہیں۔
ہم نے جون میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا اور نہ ہی موجودہ حکومت نے ادویات پر کوئی ٹیکس بڑھایا۔
موجودہ حکومت کے سخت فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے مفتاح نے کہا کہ اگر انہوں نے ایسے اقدامات نہ کیے تو پاکستان بھی سری لنکا کی طرح ڈیفالٹ ہو چکا ہوتا۔